اسرائیل غزہ میں "بفر زون" کی تیاری کر رہا ہے

کل غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں ایک اجتماعی قبر میں لاشوں کو دفن کیا جا رہا ہے (روئٹرز)
کل غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں ایک اجتماعی قبر میں لاشوں کو دفن کیا جا رہا ہے (روئٹرز)
TT

غزہ کی پٹی میں حالات کو پرسکون کرنے کی ناکام کوششوں کے ساتھ یہ اطلاع ملی ہے کہ اسرائیلی فوج 80 دنوں سے جاری جنگ کے تیسرے مرحلے کے ضمن میں غزہ کی پٹی میں دوبارہ پھیلنے کی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیلی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج غزہ کی پٹی اور اسرائیل کو الگ کرنے والی باڑ کے مغرب میں بفر زون قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اپنے ریزرو فوجیوں کو غیر فعال کرنے کے بعد اسرائیل مکمل طور پر حکومتی افواج پر انحصار کرے گا۔

جب کہ یہ صورتحال اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور رون ڈرمر کی کل منگل کے روز واشنگٹن آمد کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں وہ جنگ کے اگلے مرحلے کے لیے اسرائیل کے منصوبوں سے متعلق وائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت خارجہ کے مابین ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ دریں اثناء، ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے درمیان بات چیت کا اہم مسئلہ یہ ہے کہ "معاملات کو کیسے اور کب ختم کیا جائے۔" جب کہ ایک اسرائیلی اہلکار نے تصدیق کی کہ ڈرمر، اسرائیلی حکام کی توقع کے مطابق جنوری کے آخر تک شروع ہونے والے جنگ کے کم شدید مرحلے کے اسرائیلی منصوبوں اور اگلے طویل عبوری مرحلے میں غزہ میں شہری معاملات کو منظم کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ (…)

بدھ-14 جمادى الآخر 1445ہجری، 27 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16465]

تمام اہداف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور اس کے لیے کئی ماہ درکار ہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو (ڈی پی اے)

کل جمعرات کے روز اسرائیلی ٹی وی چینل "آئی24 نیوز" نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام اہداف کا حصول اور قیدیوں کی واپسی نہیں ہو جاتی۔

انہوں نے تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ جنگ میں "فتح" کے حصول کے لیے کئی ماہ درکار ہیں، جب کہ اسرائیل نے غزہ میں "جزوی طور پر" کچھ اہداف حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول سے پہلے جنگ کو روکنا "ہمارے دشمنوں کو کمزوری کا پیغام دے گا۔" انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اگلے دن کا مطلب "اسرائیلی کنٹرول اور اسلحہ سے پاک" غزہ ہے۔

یاد رہے کہ تحریک "حماس" اور دیگر فلسطینی گروپوں کی جانب سے گذشتہ 7 اکتوبر کو پٹی سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں اور ٹھکانوں پر اچانک حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

"ٹائمز آف اسرائیل" نے رپورٹ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر مسلح شخص کو گولی مار دیں "چاہے وہ خطرے کا باعث نہ بھی ہو۔" اخبار نے مغربی کنارے میں ایک بیس کے دورے کے دوران اتمار بین گویر کی سرحدی پولیس کے یونٹ افسران سے گفتگو کو نقل کیا: "آپ کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ "جب آپ کی جان کو خطرہ ہو یا آپ کسی دہشت گرد کو دیکھیں - چاہے وہ آپ کے لیے خطرے کا باعث نہ بھی ہو - تب بھی اسے گولی مار دیں۔"

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]