اسرائیل نے نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا

اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز (اے ایف پی)
اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز (اے ایف پی)
TT

اسرائیل نے نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا

اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز (اے ایف پی)
اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز (اے ایف پی)

اسرائیلی حکومت نے کل اتوار کے روز ایلی کوہن کی جگہ ایک نیا وزیر خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس کے بیان کے مطابق کابینہ میں یہ ردوبدل پہلے سے طے شدہ تھا۔

اس وزارتی ردوبدل کے مطابق وزیر ایلی کوہن کو وزیر یسرائیل کاٹز کی جگہ وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر مقرر کیا جائے گا اور وزیر یسرائیل کاٹز کو کوہن کی جگہ وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات کیا جائے گا، جب کہ یہ تقرریاں "کنیسٹ" کی منظوری سے مشروط ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ: "حکومت نے ایلی کوہن کو وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر کے عہدے پر... اور یسرائیل کاٹز کو وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوہن وزارتی کمیٹی برائے قومی سلامتی امور کے رکن کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، جیسا کہ "فرانسیسی پریس ایجنسی" نے خبر دی ہے۔

خیال رہے کہ کابینہ میں یہ ردوبدل 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر تحریک "حماس" کے سخت حملے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے درمیان  جنگ شروع ہونے کے دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ہے۔ (...)

پیر-19 جمادى الآخر 1445ہجری، یکم جنوری 2024، شمارہ نمبر[16470]



خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
TT

خان یونس میں کاروائیاں "تیز" کی جائیں گی: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ (ڈی پی اے)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کل اتوار کے روز کہا کہ "خان یونس میں کاروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔" اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت" کی ویب سائٹ کے مطابق، گیلنٹ نے اسرائیلی فضائیہ کی ایک بیس کے دورے کے دوران مزید کہا: "جب تک ہم اپنا مقصد پورا نہیں کر لیتے دھوئیں کے بادل غزہ کو ڈھانپیں رکھیں گے۔ ہمار ہدف تحریک حماس کو ختم کرنا اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی ہے۔"

"عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے پہلے آج یہ بیان دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں قیدیوں کی رہائی کے لیے تحریک "حماس" کی شرائط کو مسترد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو نے اپنے ترجمان اوفیر گینڈلمین کے شائع کردہ بیانات میں مزید کہا: "اگر ہم اس پر اتفاق کرتے ہیں تو ہمارے جنگجوؤں کی قربانیاں بیکار ہو جائیں گی... اور ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔" (...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]