ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے متوقع سخت انتخابات سے ایک ہفتہ قبل اتوار کے روز ترش لہجہ اپناتے ہوئے استنبول میں ایک انتخابی ریلی میں اپوزیشن پر "ہم جنس پرستی کے حامی" ہونے کا الزام لگایا۔
جب کہ دوسری جگہوں پر، ملک کے مشرقی شہر ارضروم، جو اردگان کی زیر قیادت انصاف و ترقی پارٹی کا گڑھ ہے، میں انتخابی ریلی کے دوران مظاہرین نے استنبول کے میئر اکرم امام اوگلو پر پتھراؤ کیا، جو حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رکن ہیں۔
امام اوگلو نے بعد میں بتایا کہ اس واقعے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ ترکی میں 14 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں اور رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اردگان کو اپنے دو دہائیوں کے اقتدار میں سب سے بڑے انتخابی چیلنج کا سامنا ہے۔ (...)