اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر سوڈان کے لیے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر
TT

اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر سوڈان کے لیے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر

اقوام متحدہ اور اس کے شرکاء نے بدھ کے روز سوڈان میں لاکھوں لوگوں کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پر تین بلین ڈالر جمع کرنے کی اپیل کی ہے، جب کہ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتاح البریان کی قیادت مسلح افواج اور لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو، جنہیں "حمیدتی" کا لقب دیا جاتا ہے، کی قیادت میں"کوئیک سپورٹ فورسز" کے مابین جاری تنازع دوسرے مہینے میں داخل ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے لاکھوں لوگ پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔چنانچہ اس بگڑتی صورت حال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں، انسانی ضروریات میں اور نقل مکانی میں اضافہ ہونے پر اقوام متحدہ نے گذشتہ اپریل کے وسط میں دو انسانی امدادی منصوبے شروع کیے، جن کا مقصد لڑائی سے متاثرہ افراد کو دیگر ضروری امداد فراہم کرنے کے علاوہ ان کی خوراک، صحت کی دیکھ بھال، پناہ گاہ اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر برائے مہاجرین اور اقوام متحدہ کا دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے کہ سوڈان میں جاری حالیہ بحران کے نتیجے میں ضروریات میں نمایاں اضافے کے سبب انسانی بنیادوں پر اس منصوبے کے فنڈز میں ترمیم کی گئی ہے۔ (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]



"حماس" کی فلسطینی دھڑوں کے ساتھ "متحدہ حکومت" پر بات چیت

گزشتہ روز وسطی غزہ کے الزوائدہ علاقے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی دوسری زخمی بچی کی مدد کر رہی ہے (اے پی)
گزشتہ روز وسطی غزہ کے الزوائدہ علاقے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی دوسری زخمی بچی کی مدد کر رہی ہے (اے پی)
TT

"حماس" کی فلسطینی دھڑوں کے ساتھ "متحدہ حکومت" پر بات چیت

گزشتہ روز وسطی غزہ کے الزوائدہ علاقے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی دوسری زخمی بچی کی مدد کر رہی ہے (اے پی)
گزشتہ روز وسطی غزہ کے الزوائدہ علاقے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ایک فلسطینی لڑکی دوسری زخمی بچی کی مدد کر رہی ہے (اے پی)

فلسطینی تحریک "حماس" نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دوسرے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ایک "قومی حل" پر اتفاق کیا ہے جس کی بنیاد "متحدہ حکومت" تشکیل دی جائے گی۔ تحریک نے مزید کہا کہ فلسطینی دھڑوں نے غزہ میں جنگ کے بعد کے اسرائیلی اور مغربی منظرناموں کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔

تحریک نے کل جمعرات کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ اس نے اور دیگر دھڑوں، یعنی: "جہاد اسلامی تحریک"، "فلسطین پیپلز لبریشن فرنٹ"، "فلسطین پیپلز لبریشن فرنٹ - جنرل کمانڈ" اور "ڈیموکریٹک فرنٹ"، نے کئی تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں "گزشتہ قومی مذاکرات میں طے پانے والے امور پر عمل درآمد کے لیے ایک جامع قومی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں بلا استثنیٰ تمام فریق شامل ہوں۔

دھڑوں نے تمام اطراف کی شرکت کے ساتھ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات میں مکمل متناسب نمائندگی کے نظام کے تحت عام انتخابات (صدارتی، قانون ساز کمیٹی اور قومی اسمبلی) کے ذریعے فلسطینی سیاسی نظام کو جمہوری بنیادوں پر استوار اور مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا، تاکہ قومی اتحاد اور شراکت کی بنیادوں اور اصولوں پر اندرونی تعلقات کو از سر نو استوار کیا جا سکے۔"

پانچ فلسطینی دھڑوں نے بیروت میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں زور دیا گیا کہ "سب قیدیوں کے بدلے سب قیدی کے معاہدے کے لیے حتمی جنگ بندی اور صہیونی جارحیت کی تمام کاروائیوں کو ختم کرنے اور غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء کو اس معاہدے کی شرط قرار دیا جائے۔"

توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن خطے میں ایک نئے دورے کا آغاز کریں گے، جو جنگ شروع ہونے کے بعد ان کا چوتھا دورہ ہوگا۔ جبکہ مصر اور قطر کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں تاکہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک رسائی ممکن ہو سکے۔ (...)

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]