اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر سوڈان کے لیے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر
TT

اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر سوڈان کے لیے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر

اقوام متحدہ اور اس کے شرکاء نے بدھ کے روز سوڈان میں لاکھوں لوگوں کی مدد کے لیے انسانی بنیادوں پر تین بلین ڈالر جمع کرنے کی اپیل کی ہے، جب کہ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب لیفٹیننٹ جنرل عبد الفتاح البریان کی قیادت مسلح افواج اور لیفٹیننٹ جنرل محمد حمدان دقلو، جنہیں "حمیدتی" کا لقب دیا جاتا ہے، کی قیادت میں"کوئیک سپورٹ فورسز" کے مابین جاری تنازع دوسرے مہینے میں داخل ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے لاکھوں لوگ پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔چنانچہ اس بگڑتی صورت حال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں، انسانی ضروریات میں اور نقل مکانی میں اضافہ ہونے پر اقوام متحدہ نے گذشتہ اپریل کے وسط میں دو انسانی امدادی منصوبے شروع کیے، جن کا مقصد لڑائی سے متاثرہ افراد کو دیگر ضروری امداد فراہم کرنے کے علاوہ ان کی خوراک، صحت کی دیکھ بھال، پناہ گاہ اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمیشنر برائے مہاجرین اور اقوام متحدہ کا دفتر برائے انسانی امور نے اطلاع دی ہے کہ سوڈان میں جاری حالیہ بحران کے نتیجے میں ضروریات میں نمایاں اضافے کے سبب انسانی بنیادوں پر اس منصوبے کے فنڈز میں ترمیم کی گئی ہے۔ (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]



امریکہ بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
TT

امریکہ بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کر رہا ہے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن (اے پی)

کل پیر کے روز، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے شروع کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت کے تحفظ کے لیے ایک کثیر القومی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آسٹن، جو کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری بیڑے کی میزبانی کرنے والے بحرین کے دورے پر ہیں، نے کہا کہ اس آپریشن میں شرکت کرنے والے ممالک میں برطانیہ، بحرین، کینیڈا، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، سیشلز اور اسپین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنوبی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں مشترکہ گشت کریں گے۔

آسٹن نے ایک بیان میں کہا، "یہ ایک بین الاقوامی چیلنج ہے جس کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے... آج میں اسی لیے خوشحالی گارڈین آپریشن(Operation Prosperity Guardian) کے آغاز کا اعلان کر رہا ہوں، جو کہ ایک اہم کثیر القومی سیکیورٹی اقدام ہے۔"

خیال رہے کہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں آئل ٹینکرز، کارگو بحری جہازوں اور دیگر پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ وہ اس طرح اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں جو غزہ کی پٹی میں تحریک "حماس" کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔

دوسری جانب، امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثیوں نے کل پیر کے روز جنوبی بحیرہ احمر میں دو تجارتی بحری جہازوں پر دو حملے کیے۔

منگل-06 جمادى الآخر 1445ہجری، 19 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16457]