گرنڈبرگ کشیدگی میں کمی کے باوجود یمنی صورت حال کی "نزاکت" سے خبردار کر رہے ہیں

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہانس گرنڈبرگ
اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہانس گرنڈبرگ
TT

گرنڈبرگ کشیدگی میں کمی کے باوجود یمنی صورت حال کی "نزاکت" سے خبردار کر رہے ہیں

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہانس گرنڈبرگ
اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہانس گرنڈبرگ

اقوام متحدہ کے یمن کے لیے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے ملک میں کشیدگی میں کمی کے باوجود یمن کے بعض محاذوں، خاص طور پر الجوف، تعز، مارب اور صعدہ، میں پرتشدد واقعات کی روشنی میں یمن کی حالیہ نازک صورتحال سے خبردار کیا ہے۔گرنڈبرگ نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کو بریفنگ کے دوران باقاعدہ جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "جامع سیاسی عمل جلد از جلد شروع ہونا چاہئے۔"ایلچی نے یمنی فریقین کی طرف سے اعتماد سازی کے لیے "مثبت قدم" اٹھائے جانے پر "محتاط امید" کا اظہار کیا اور تمام قیدیوں کی کا مطالبہ کیا۔ تاہم، انہوں نے "جزوی حل" کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکی کو درپیش "ان گنت" تمام مشکلات اور چیلنجوں کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]

سلامتی کونسل کا غزہ کی پٹی کے بحران پر بحث کے لیے ایک بند اجلاس کا انعقاد

غزہ کے لیے امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن قرارداد کے الفاظ پر اختلاف کے سبب ایک سے زیادہ مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے (ای پی اے)

آج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان غزہ کی پٹی کے بحران پر بات چیت کے لیے ایک بند اجلاس منعقد کریں گے، جس کے بعد ایک کھلا اجلاس ہوگا۔

ساحلی سیکٹر میں انسانی امداد کی ترسیل میں اضافے پر ووٹنگ کا متوقع سیشن گذشتہ بدھ کے روز بھی ملتوی ہوگیا، جو کہ مسودے کے الفاظ پر باہمی اختلاف کے سب پہلے بھی کئی بار ملتوی ہو چکا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے تیار کردہ قرارداد کے مسودے میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے اور اس کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کا میکنزم قائم کرنا شامل ہے۔

پریس رپورٹس کے مطابق، واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اس میں لڑائی کو روکنے اور اسرائیل اور حماس سے غزہ کی پٹی اور اس کے مختلف علاقوں میں امداد پہنچانے کے لیے تمام سمندری، زمینی اور فضائی راستوں کے استعمال کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

جمعہ-09 جمادى الآخر 1445ہجری، 22 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16460]