کیف نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اپنی سرزمین پر روسی حملوں کے آغاز سے "ڈرون کے سب سے بڑے حملے" کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے 54 ڈرونز میں سے 52 کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔ جب کہ ماسکو نے مغربی ممالک کی طرف سے یوکرین کی فوجی امداد جاری رکھے جانے پر اپنی تنبیہات میں اضافہ کرتے ہوئے اسے "آگ سے کھیلنا" قرار دیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی فضائی دفاعی افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا: جب بھی آپ دشمن کے ڈرون طیارے اور میزائل حرارت ہیں تو زندگیاں بچاتے ہیں۔۔۔ آپ ہیرو ہیں۔"یوکرین ی فضائیہ نے "ٹیلی گرام" ایپلی کیشن پر کہا کہ انہوں نے 54 ڈرون طیاروں میں سے 52 کو کامیابی سے مار گرایا ہے، جن میں 40 صرف کیف کی فضاؤں میں تھے۔ دریں اثناء حکام نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 2 افراد کے ہلاک ہونے اور 3 افراد کے زخمی ہونے کو ریکارڈ کیا ہے۔علاقے کی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ: "فروری 2022 میں روسی حملوں کے آغاز سے ڈرونز کے ذریعے دارالحکومت کو نشانہ بنانے والا یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔" انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ حملہ "متعدد گروپس کی شکل میں کیا گیا جس کے باعث 5 گھنٹے تک فضائی الرٹ جاری رہا۔" (۔۔۔)
پیر 9 ذوالقعدہ 1444 ہجری۔ 29مئی 2023 ء ۔ شمارہ نمبر [16253]