موگادیشو میں ایک ہوٹل پر "الشباب" کا مسلح حملہ

صومالی سکیورٹی فورسز موغادیشو کی ایک سڑک پر (اے ایف پی)
صومالی سکیورٹی فورسز موغادیشو کی ایک سڑک پر (اے ایف پی)
TT

موگادیشو میں ایک ہوٹل پر "الشباب" کا مسلح حملہ

صومالی سکیورٹی فورسز موغادیشو کی ایک سڑک پر (اے ایف پی)
صومالی سکیورٹی فورسز موغادیشو کی ایک سڑک پر (اے ایف پی)

تحریک "الشباب" کے مسلح افراد نے کل جمعہ کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کے ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔ صومالیہ کی حکومت کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے انہیں ہلاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے، جب کہ عینی شاہدین کے مطابق یہاں سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح تحریک کے اسلحہ بردار افراد نے "لیدو نامی بیچ پر واقع ایک ہوٹل پر حملہ کیا، جس پر بہت سے شہریوں کو بچا لیا گیا ہے لیکن سیکیورٹی آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔"

فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق، ایک عینی شاہد نے بتایا "میں پرل بیچ ریسٹورنٹ کے قریب تھا جب عمارت کے سامنے ایک شدید دھماکہ ہوا۔ میں فرار وہاں سے فرار ہوگیا لیکن اس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی اور فورا سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔"اس حملے کی ذمہ داری تنظیم "القاعدہ" سے منسلک تحریک "الشباب" نے قبول کی ہے، جو تقریبا 15 سال سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہفتہ 21 ذوالقعدہ 1444 ہجری 10 جون 2023ء شمارہ نمبر [16265]

امریکہ اور اسرائیل غزہ کے مستقبل پر بات چیت کر رہے ہیں

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں ایک فلسطینی ایندھن میں استعمال کرنے کے لیے لکڑی اٹھائے لے جا رہا ہے (اے ایف پی)

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلانٹ سے "حماس" کے بعد غزہ کے مستقبل اور دو ریاستی حل سے متعلق امریکی مطالبے پر تبادلہ خیال کیا، "کیونکہ فلسطینیوں کو بھی مشترکہ سلامتی میں رہنے کا حق ہے۔"

آسٹن نے گزشتہ روز تل ابیب میں گیلانٹ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے غزہ میں فوجی آپریشن کو مزید درستگی اور کم سے لم انسانی جانی نقصان کے ساتھ مکمل کرنے پر بھی بات کی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کو کوئی مخصوص وقت نہیں بتا رہا ہے، لیکن غزہ میں شہریوں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتا ہے، "کیونکہ یہ ایک اخلاقی فرض ہے،" اور مغربی کنارے میں تشدد میں اضافے کو مسترد کرتا ہے۔

دوسری جانب، آسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن خطے میں تنازعات کو پھیلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا۔ انہوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں ان خطرات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ انہوں نے اس سلسلے میں خطے کے وزراء کے ساتھ آج منگل کے روز ایک ورچوئل وزارتی اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا۔(...)

منگل-06 جمادى الآخر 1445ہجری، 19 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16457]