سعودی عرب نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس سال 1444 ہجری کا حج سیزن بلا کسی وباء یا صحت عامہ کو لاحق خطرات کے وہ اپنے منصوبوں میں کامیاب رہا ہے اور اسی طرح حجاج کرام کی تعداد کو واپس کرنے میں کامیاب رہا جو کہ کورونا وباء سے پہلے تھی۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے مکہ مکرمہ میں وزارت کے اہم ذمہ داروں اور سیکورٹی و عسکری شعبہ کی قیادتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس سال کے حج سیزن میں سیکورٹی اور تنظیمی منصوبوں کی کامیابی میں تمام فوجی اور سیکورٹی شعبوں کے درمیان باہمی عمل نے ابہت اہم کردار ادا کیا۔ جس نے حجاج کرام کی سلامتی و حفاظت کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کیا۔(...)
ہفتہ 13 ذی الحج 1444 ہجری - 01 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16286]