بھارت میں ہونے والے (G20) اجلاسوں کے گرد "اختتامی بیانات کی گرہ" کا محاصرہ

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن منگل کے روز "گروپ آف ٹوئنٹی" کے وزارتی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے پی)
بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن منگل کے روز "گروپ آف ٹوئنٹی" کے وزارتی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران (اے پی)
TT

دو بھارتی عہدیداروں نے "رائٹرز" کو بتایا کہ گروپ آف ٹوئنٹی (G20) کے وزرائے خزانہ اور اقتصادی پالیسی سازوں کے درمیان دو روزہ اجلاس منگل کے روز بغیر کسی مشترکہ بیان کے ختم ہو گیا، جس کی وجہ یوکرین کی جنگ کے بارے میں بڑی طاقتوں کے درمیان اختلافات ہیں۔

"گروپ آف ٹوئنٹی (G20)" کی صدارت نے کہا کہ بھارت کثیرالطرفہ بینکاری کی اصلاحات پر اتفاق رائے تک پہنچنے کی امید کرتا ہے، جو کہ کرپٹو کرنسیوں پر ایک عالمی ابتدائی رہنما اصول ہوگا، جس سے خطرے سے دوچار ممالک کے قرضوں کے علاج میں تیزی لانے کی امید ہے، لیکن اس ضمن میں عالمی سفارتکاری پر روس اور یوکرین تنازعے کے سائے آ چکے ہیں۔

ایک بھارتی حکومتی اہلکار، جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی، نے مغربی بھارت کے شہر گاندھی نگر میں مذاکرات کے آخری دن کہا:  "ہمارے تمام ایجنڈے آگے بڑھ رہے ہیں اور سب نے اس پر اتفاق کیا ہے۔"

بھارتی اہلکار نے مزید کہا کہ زیادہ تر مغربی ممالک جیسے کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے روس اور یوکرین میں جنگ کی شدید مذمت کرنے کی کوشش کی جبکہ روس اور چین نے ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کی۔

اہلکار نے مزید کہا کہ بھارت بطور میزبان ملک تمام رکن ممالک کے لیے قابل قبول حتمی بیان تیار کرنے سے قاصر ہے۔ جیسا کہ کچھ ممالک نے اس تنازعہ کو "جنگ" سے تعبیر کرنے پر اصرار کیا، جب کہ روس اسے اپنی ایک مہم قرار دیتے ہوئے "خصوصی فوجی آپریشن" کہتا ہے جو اب سولہویں مہینے میں داخل ہو چکا ہے۔ (...)

بدھ-01 محرم الحرام 1445ہجری، 19جولائی 2023، شمارہ نمبر[16304]

بائیڈن کا نیتن یاہو سے حکومت بدلنے کا مطالبہ

گزشتہ روز جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں گھروں پر اسرائیلی بمباری کے بعد فلسطینی بچیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں (روئٹرز)

کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں "انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کی قرارداد پر کثرت رائے سے ووٹ دیا، جو کہ مشرق وسطیٰ کو بھڑکانے والی "انسانی تباہی" سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اقدامات کرنے میں ناکامی کے چند روز بعد ہے۔

ایک خصوصی ہنگامی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کی نیابت کرتے ہوئے موریطانیہ اور عرب گروب کے 153 ممالک نے مصر کی تیار کردہ قرارداد پر ووٹ دیا۔ جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے دیگر 8 ممالک کے ساتھ مل کر اس قرارداد کی مخالفت کی اور 23 ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔ اس فیصلہ نے واشنگٹن پر مزید بین الاقوامی دباؤ کو بڑھا دیا ہے۔ جب کہ واشنگٹن نے کل اسرائیلی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ غزہ میں اندھا دھند بمباری کی مہم اور ہلاکتوں میں عام شہریوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے وہ دنیا بھر میں اپنی حمایت کھو دے گا۔ (…)

بدھ-29 جمادى الأول 1445ہجری، 13 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16451]