"حماس" امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کی تعیناتی کو "جارحیت میں عملی شرکت" قرار دے رہی ہے

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "جیرالڈ فورڈ" (اے پی)
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "جیرالڈ فورڈ" (اے پی)
TT

"حماس" امریکہ کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کی تعیناتی کو "جارحیت میں عملی شرکت" قرار دے رہی ہے

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "جیرالڈ فورڈ" (اے پی)
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "جیرالڈ فورڈ" (اے پی)

تحریک "حماس" کے ترجمان حازم قاسم نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیل کی حمایت کے لیے خطے میں طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا امریکہ کا اعلان "ہماری عوام کے خلاف جارحیت میں حقیقی شرکت" ہے، جیسا کہ "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" نے رپورٹ کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا: "یہ اعلان القسام بریگیڈز کے حملے کے بعد قابض فوج کے گرے ہوئے مورال کو بحال کرنے کی کوشش ہے۔"

انہوں نے کہا: "یہ اقدامات ہماری عوام یا ان کی مزاحمت کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، کیونکہ ہماری عوام الاقصیٰ کے طوفان نامی معرکہ میں اپنا اور اپنے مقدسا مقامات کا دفاع کرتی رہے گی۔"

امریکی سینٹرل کمانڈ نے آج کے اوائل میں اعلان کیا کہ اس نے خطے میں امریکی افواج کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے "جیرالڈ فورڈ" طیارہ بردار بحری جہازوں کو مشرقی بحیرہ روم میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ جو کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روشنی میں ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے خطے میں "F-35، F-15، F-16 اور A-10 لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن کی تعیناتی کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔" کمانڈ نے مزید کہا: "ریاست ہائے متحدہ امریکہ ضرورت پڑنے پر حفاظت کے لیے پوری دنیا میں محفوظ تیار فوجیں رکھتا ہے۔"

پیر-24 ربیع الاول 1445ہجری، 09 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16386]



ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]