لبنان میں تحقیقاتی عدالت نے جبل لبنان میں پبلک پراسیکیوٹر جج غادہ عون، جو کہ "جسٹس عہد عون" کے نام سے معروف ہیں، کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا۔ جب کہ یہ فیصلہ "آزاد محب وطن تحریک" کے لیے ایک سیاسی دھچکا شمار ہوتا ہے اگرچہ عدالتی یقین دہانی کی گئیں ہیں کہ اس فیصلے کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے۔
ججز کی ڈسپلنری کونسل نے اپنے فیصلے کی بنیاد "اپنی عدالتی کاروائیوں میں ہونے والی خلاف ورزیوں، اپنے اعلیٰ افسران اور عدالتی حکام کے فیصلوں کے خلاف بغاوت، اور انہیں بھیجے گئے انتباہات پر عمل درآمد میں ناکامی" قرار دیا ہے۔
یہ فیصلہ عدالتی تفتیش کار کی سفارش پر جسٹس عون کے خلاف مقدمے کی سماعتوں کے نتیجے میں آیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ان کے سامنے زیر التواء فائلوں کی تحقیقات کے دوران ان کے طریقہ کار سے متاثرہ افراد کی طرف سے جمع کرائے گئے دعووں اور ان کا عدالتی حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کی بنیاد پر ہے۔ (...)
جمعہ - 15 شوال 1444 ہجری - 05 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16229]