فرانسیسی موقف کی تبدیلی کے آغاز سے لبنان کے صدارتی انتخابات واپس مربع ون پر آ رہے ہیں

فرانسیسی موقف کی تبدیلی کے آغاز سے لبنان کے صدارتی انتخابات واپس مربع ون پر آ رہے ہیں
TT

فرانسیسی موقف کی تبدیلی کے آغاز سے لبنان کے صدارتی انتخابات واپس مربع ون پر آ رہے ہیں

فرانسیسی موقف کی تبدیلی کے آغاز سے لبنان کے صدارتی انتخابات واپس مربع ون پر آ رہے ہیں

فرانسیسی ذرائع جن کے ساتھ "الشرق الاوسط" نے بات کی، انہوں نے اطلاع دی ہے کہ لبنان میں صدارتی انتخابات کی فائل پر پیرس کے موقف میں "تبدیلی کا آغاز" ہو گیا ہے۔ خاص طور پر، پیرس کا مطالبہ تھا کہ "اصلاح پسند" شخصیت، جج اور سابق سفیر نواف سلام کو بطور صدر لانے کی بجائے سابق رکن پارلیمنٹ اور وزیر سلیمان فرنجیہ کو بطور صدر جمہوریہ منتخب کیا جائے تاکہ توازن قائم ہو۔

جاری رابطوں اور مشاورتوں سے متعلق باخبر ذرائع نے کہا کہ پیرس کو یقین ہو چکا ہے کہ وہ لبنان مین گذشتہ نومبر سے صدارتی خلا کے بعد سے جس "منصوبے" کو فروغ دے رہا ہے، اس میں روایتی سفارتی رابطوں کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کے باوجود "کامیابی کی شرائط نہیں پائی جاتیں۔"(...)

منگل - 19 شوال 1444 ہجری - 09 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16233]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]