مراکش کی نرسیں اپنے حالات میں بہتری کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کر رہی ہیں

جانب من احتجاجات الممرضين أمام مقر البرلمان (الشرق الأوسط)
جانب من احتجاجات الممرضين أمام مقر البرلمان (الشرق الأوسط)
TT

مراکش کی نرسیں اپنے حالات میں بہتری کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کر رہی ہیں

جانب من احتجاجات الممرضين أمام مقر البرلمان (الشرق الأوسط)
جانب من احتجاجات الممرضين أمام مقر البرلمان (الشرق الأوسط)

کل جمعرات کے روز مراکش میں سیکڑوں نرسوں اور صحت کے شعبے کے تکنیکی ماہرین نے رباط کی شاہراہ محمد پنجم میں پارلیمنٹ کے صدر دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور اپنے مالی و انتظامی حالات میں بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملکی سطح پر 24 گھنٹے کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ان سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ مظاہرین نے زندگی بچانے کے شعبہ جات سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے کی دھمکی دی۔ مظاہرین نے ایسے نعرے لگائے کہ "اے وزیر اعظم! یا تو مطالبات ابھی پورے ہوں گے یا پھر احتجاج بڑھ جائے گا۔" ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان سے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی آمدنی کو بہتر بنانے کے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ مملکت مراکش کے مختلف حصوں سے نرسیں دارالحکومت رباط میں جمع ہوئیں اور اپنی اپنی مخصوص یونینز، جنہیں "نرسوں اور صحت کے ماہرین کی آزاد یونین" کہا جاتا ہے، کے تحت منظم انداز میں سفید یونیفارم پہنے اپنے شہروں کی نشاندہی کرنے والے بینر اٹھا کر مظاہرہ کیا۔ (...)

جمعہ - 22شوال 1444 ہجری - 12 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16236]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]