البرہان نے حمیدتی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

آرمی چیف عبدالفتاح البرہان (بائیں) اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی) (اے ایف پی)
آرمی چیف عبدالفتاح البرہان (بائیں) اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی) (اے ایف پی)
TT

سوڈان کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ محمد حمدان حمیدتی کی سربراہی میں "کوئیک سپورٹ فورسز" اور اس کی کمپنیوں کے اندرون ملک تمام بینکوں اور ان کی بیرون ملک تمام شاخوں میں اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کے استحقاق یا مختص بجٹ میں تصرف کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

البرہان کے دفتر نے اتوار کی شام جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے مرکزی بینک کے گورنر حسین یحییٰ جنقول کو برطرف کر دیا ہے اور جنقول کے نائبوں میں سے ایک برعی الصدیق احمد کو بینک کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔ جب کہ برطرفی کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

جب کہ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب 10 روزہ جنگ بندی اور انسانی امداد کے لیے راہداری کھولنے کی خاطر سعودی عرب اور امریکہ کی زیر سرپرستی سوڈانی فوج اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے درمیان جدہ مذاکرات کے دوسرے سیشن کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ (...)

پیر - 25 شوال 1444 ہجری - 15 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16239]

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]