"جدہ سربراہی اجلاس" ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہا ہے: دمشق

شام کے معاون وزیر برائے خارجہ امور اور تارکین وطن ایمن سوسان
شام کے معاون وزیر برائے خارجہ امور اور تارکین وطن ایمن سوسان
TT

"جدہ سربراہی اجلاس" ایک نئے مرحلے کا آغاز کر رہا ہے: دمشق

شام کے معاون وزیر برائے خارجہ امور اور تارکین وطن ایمن سوسان
شام کے معاون وزیر برائے خارجہ امور اور تارکین وطن ایمن سوسان

شام کے معاون وزیر برائے خارجہ امور اور تارکین وطن ایمن سوسان نے امید ظاہر کی ہے کہ جدہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ سوسان نے بدھ کے روز جدہ شہر میں ہونے والے وزراء کی سطح کے اجلاس کے ضمن میں "الشرق الاوسط" سے کہا کہ، سب کو امید ہے کہ جدہ سربراہی اجلاس ایک نئے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سعودی عرب میں سربراہی اجلاس کے انعقاد کی اہمیت ایسی ہے کہ جس پر بات نہیں کی جا سکتی، کیونکہ یہ ایک بدیہی اور واضح امر ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی ان سالوں کا ازالہ کرنا چاہتا ہے جن سے ہماری عرب قوم گزری ہے اور اسے "عرب جہنم" کا نام دیا جاتا ہے، تاکہ "ایسے نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے جس میں افہام و تفہیم ہو، ڈائیلاگ ہو، باہمی رابطہ و احترام ہو، دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے اور اجتماعی مفادات کا خیال رکھا جائے۔"علاوہ ازیں عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سفیر حسام زکی کا کہنا ہے کہ جدہ میں ہونے والا عرب سربراہی اجلاس "تجدید اور تبدیلی کی سربراہی کانفرنس" ہوگی۔ انہوں نے سعودی عرب کا سربراہی اجلاس کی صدارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ امید افزا اور عرب کے لیے ایک بڑا محرک ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "سعودی عرب اچھی اور امید ادا سفارتی و سیاسی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس کا اجلاس کی صدارت کرنا عرب مفادات کے لیے ایک سرگرم صدارت ہوگی۔"



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]