لبنان میں عون عدلیہ اور حکومت سے سلامہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں

لبنان کے سابق صدر میشال عون (رویٹر)
لبنان کے سابق صدر میشال عون (رویٹر)
TT

لبنان میں عون عدلیہ اور حکومت سے سلامہ کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں

لبنان کے سابق صدر میشال عون (رویٹر)
لبنان کے سابق صدر میشال عون (رویٹر)

لبنان کے سابق صدر میشال عون نے کل (بدھ کے روز) عدلیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر ریاض سلامہ کے خلاف فرانسیسی خاتون جج اود بوروزی کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرے۔عون نے "ٹویٹر" پر اپنے آفیشل اکاونٹ پر کہا کہ عدلیہ اور حکومتی ذمہ داروں کا وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ کرنے کا مطلب ہے کہ "وہ ایک بڑے جرم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔" انہوں نے زور دیا کہ سلامہ کا فرانسیسی عدالت کے سامنے پیش نہ ہونا ایک بڑی خلاف ورزی اور تحقیقات سے فرار ہے۔دوسری جانب، لبنان کی "آزاد محب وطن پارٹی"، عون بھی جس سے وابستہ ہیں، کے ایک رکن پارلیمنٹ جیمی جبور نے انکشاف کیا کہ فرانسیسی عدلیہ کے سامنے سلامہ کے احتساب پر پارلیمنٹ میں تقسیم کی فضا پائی جاتی ہے۔جبور نے نگران وزیراعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری پر الزام عائد کیا کہ وہ سلامہ کو "حفاظتی چھتری" فراہم کر رہے ہیں۔ (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]