القدس میں پرتشدد تصادم... اور زخمی

18 مئی 2023 کو "یروشلم ڈے" کے موقع پر سالانہ "فلیگ مارچ" کے دوران، قومی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیلی دمشق گیٹ کے سامنے جمع ہوئے جو یروشلم (القدس) کے پرانے شہر کی طرف جاتا ہے (اے ایف پی)
18 مئی 2023 کو "یروشلم ڈے" کے موقع پر سالانہ "فلیگ مارچ" کے دوران، قومی پرچم لہراتے ہوئے اسرائیلی دمشق گیٹ کے سامنے جمع ہوئے جو یروشلم (القدس) کے پرانے شہر کی طرف جاتا ہے (اے ایف پی)
TT

کل جمعہ کے روز مشرقی القدس کے پرانے شہر میں اسرائیلی پولیس فورس کی حفاظت میں سینکڑوں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوا بولنے کے بعد پرتشدد تصام شروع ہوگیا، جس میں 13 فلسطینی افراد، 3 آباد کار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مشرقی القدس پر قبضے کی چھپنویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریبات کے دوران سینکڑوں آباد کاروں نے باب العامود، باب الاسباط اور باب الساہرہ پر جمع ہوئے اور فلسطینی محلوں کی گلیوں سے نعرے لگاتے ہوئے گزرے کہ "اسرائیلی قوم زندہ ہے"، جس پر نماز جمعہ کی ادائیلگی کے لیے مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے نمازیوں کے ساتھ ان کی جھڑپیں شروع ہو گئیں اور انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دیئے کہ "فلسطینیوں کا نام و نشان مٹا دیا جائے"، اور جب مسلمان نمازیوں نے اس کا جواب نعرہ تکبیر سے دیا تو وہ اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کرنے لگے۔

جب اسرائیلی پولیس اور سرحدی محافظ فورس دونوں فریقوں کو الگ کرنے کے لیے وہاں پہنچے تو اسرائیلی آباد کاروں نے پتھراؤ شروع کر دیا اور باب الاسباط کے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ جس پر فلسطینیوں نے بھی جوابا پتھر برسائے تو پولیس فورسز نے ان پر آنسو گیس اور صوتی بموں سے سخت حملہ شروع کر دیا اور ان میں سے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔(...)

ہفتہ - 30 شوال 1444 ہجری- 20 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16244]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]