سوڈان کے "آزادی اور تبدیلی" اتحاد کے ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ جدہ شہر میں سوڈانی فوج اور کوئیک سپورٹ فورسز کے مابین ہونے والی بات چیت سے باہمی قربت بڑھی ہے اور اس بات چیت کے ذریعے وہ "علاقائی اور بین الاقوامی نگرانی کے ساتھ 7 روزہ جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔"
انہی ذرائع نے مزید کہا کہ معاہدے کا اعلان شاید "کسی بھی لمحے" کیا جا سکتا ہے، جب کہ جدہ میں بات چیت کے پہلے مرحلے میں دستخط کیے گئے "اصولی اعلامیہ" کے مطابق انسانی راہداریوں کو کھولنا اور رہائشی علاقوں سے فوجی دستوں کو ہٹانا شامل ہے۔
دریں اثنا، فوج اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے درمیان چھ ہفتے سے جاری لڑائی ایک بار پھر چھڑ گئی ہے اور اس دوران دیکھنے مین آیا ہے کہ دارالحکومت خرطوم، جنوبی، مغربی اور وسطی دارفور کی ریاستوں کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سوڈانی عوام اور ملک جس بحران سے گزر رہا ہے اس پر قابو پانے میں انہیں مدد فراہم کرنے کے ضمن میں سعودی عرب کا چھٹا امدادی طیارہ کھانے اور طبی اشیاء پر مشتمل 30 ٹن سامان لے کر ہفتے کے روز پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پر پہنچا، جو کہ "شاہ سلمان امداد اور انسانی ہمدردی کے کاموں کے مرکز" کی جانب سے سعودی عرب کی فضائیہ کے ذریعے شروع کی گئی امداد کے دوران ہے۔(...)
پیر - 01 ذی القعدہ 1444 ہجری - 21 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16245]