"خلیج تعاون کونسل"، "معاشی انضمام" کی امیدوں کے درمیان اپنے قیام کی سالگرہ منا رہی ہے

چھ خلیجی ریاستوں کے رہنما 1981 میں پہلے سربراہی اجلاس کے موقع پر لی گئی ایک یادگار تصویر میں (تعاون کونسل)
چھ خلیجی ریاستوں کے رہنما 1981 میں پہلے سربراہی اجلاس کے موقع پر لی گئی ایک یادگار تصویر میں (تعاون کونسل)
TT

آج جمعرات 25 مئی کے روز عرب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی عوام خلیج تعاون کونسل کی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس کونسل کا قیام چھ ممالک، جن میں سعودی عرب، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عمان شامل تھے، کے سربراہان کے اعلیٰ عزم کے تحت ابوظہبی میں بلائے گئے اپنے پہلے اجلاس میں ہوا اور اس اجلاس کا اختتام "خلیجی عرب ریاستوں کی تعاون کونسل" کے نام سے ان ممالک کی ایک مربوط تنظیم کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہوا۔کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے کہا: "ہم 25 مئی کو اس تنظیم کے قیام کا جشن مناتے ہیں جسے 1981 میں اس تنظیم کے بانی و قائدین ہمارے آباؤ اجداد، اللہ ان کی آخرت کو بہتر فرمائے، نے حکمت اور اپنی عوام کی لامحدود حمایت و اعتماد سے قائم کیا، اور اس کے ابتدائی سفر میں ہمیشہ فراخدلی سے اس کے رکن ممالک کی مدد اور دیکھ بھال کی، انہوں نے ہی اللہ کے فضل سے کونسل کے رکن ممالک کے قابل صد احترام رہنماؤں، اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے اور اپنے امان میں رکھ، نے اس مبارک سفر کی بنیاد رکھی۔ اب ہم کونسل کے رکن ممالک کے فرزندوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے اہداف اور خواہشات کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تاکہ بھرپور اعتماد، عزم اور قابلیت کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کر سکیں۔" (...)

جمعرات - 5 ذی القعدہ 1444 ہجری - 25 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16249]

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]