اقوام متحدہ کو سوڈانی پناہ گزینوں کی ہلاکت پر صدمہ... اور شہریوں کو خطرہ

جنگ نے خاص طور پر خواتین پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے (اے ایف پی)
جنگ نے خاص طور پر خواتین پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے (اے ایف پی)
TT

اقوام متحدہ کو سوڈانی پناہ گزینوں کی ہلاکت پر صدمہ... اور شہریوں کو خطرہ

جنگ نے خاص طور پر خواتین پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے (اے ایف پی)
جنگ نے خاص طور پر خواتین پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے (اے ایف پی)

اقوام متحدہ نے جدہ میں سوڈانی مسلح افواج اور "کوئیک سپورٹ فورسز" کے نمائندوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے میں سعودی امریکی ثالثی کی کامیابی کے باوجود، کل منگل کے روز سوڈان میں لڑائی کے علاقوں سے بڑے پیمانے پر مسلسل نقل مکانی کے سبب سوڈان کی صورتحال کو "ابھی بھی نازک" قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ سوڈان میں صورتحال "میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور یہ اب بھی نازک ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "جیسے ہی سیکیورٹی صورتحال نے اجازت دی تو بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ کام کرنے والی انسانی امدادی ایجنسیاں فوری طور پر ضرورت مند سوڈانی شہریوں کو انسانی امداد دوبارہ بھیجیں گی۔" انہوں نے زور دیا کہ صرف دارالحکومت خرطوم میں نصف ملین لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے، "جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ دشمنانہ کاروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت ہے۔"

اسی ضمن میں، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، فلیپو گرانڈی نے کل سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں ایک حملے میں کم از کم دس پناہ گزینوں کے مارے جانے کی اطلاعات پر اپنے صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سوڈان میں تمام شہری "خطرے میں ہیں۔"(...)

بدھ 18 ذوالقعدہ 1444 ہجری- 07 جون 2023ء شمارہ نمبر (16262)

"اسرائیل کے بھاری بم" بیروت پر اڑ رہے ہیں

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی والدہ کل سرحدی قصبے القنطرہ میں جنازے کے دوران (اے پی)

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے خبردار کیا ہے کہ ان کی افواج "حزب اللہ" پر نہ صرف سرحد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر بلکہ بیروت کی جانب 50 کلومیٹر کے فاصلے تک بھی حملہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا، لیکن اسرائیل "جنگ نہیں چاہتا۔" انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "اس وقت لبنان کی فضاؤں پر پرواز کرنے والے فضائیہ کے طیارے دور دراز کے اہداف کے لیے بھاری بم لے جاتے ہیں۔"

خیال رہے کہ گیلنٹ کا یہ انتباہ بڑے پیمانے پر ان اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں "حزب اللہ" کے 7 جنگجو اور بچوں سمیت 11 عام شہری شامل تھے، ان سلسلہ وار فضائی حملوں میں سے ایک حملے میں شہر النبطیہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں اسرائیل نے "حزب اللہ"کے ایک فوجی قیادت اور اس کے ہمراہ دو عناصر کو ہلاک کیا۔

اسی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ "بدھ کو رات کے وقت الرضوان یونٹ کے مرکزی کمانڈر علی محمد الدبس کو ان کے نائب حسن ابراہیم عیسیٰ اور ایک اور شخص کے ساتھ ختم کر دیا گیا ہے۔"

دوسری جانب، "حزب اللہ" نے کل جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اس نے "النبطیہ اور الصوانہ میں قتل عام کا یہ ابتدائی ردعمل" دیا ہے، خیال رہے کہ اس کے جنگجوؤں نے "کریات شمونہ" نامی اسرائیلی آبادی پر درجنوں کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا تھا۔ (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]