لبنان میں ازعور اور فرنجیہ کے درمیان ووٹنگ

لبنانی پارلیمنٹ کے آخری اجلاس کا منظر (ایوان نمائندگان میڈیا)
لبنانی پارلیمنٹ کے آخری اجلاس کا منظر (ایوان نمائندگان میڈیا)
TT

لبنان میں ازعور اور فرنجیہ کے درمیان ووٹنگ

لبنانی پارلیمنٹ کے آخری اجلاس کا منظر (ایوان نمائندگان میڈیا)
لبنانی پارلیمنٹ کے آخری اجلاس کا منظر (ایوان نمائندگان میڈیا)

لبنان میں صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے نائبین بارہویں اجلاس میں شرکت تو کر رہے ہیں، لیکن انہیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ اجلاس بھی پچھلے اجلاسوں کی طرح انتخابی تعطل کے ساتھ ختم ہو جائے گا، چاہے ایک اجلاس بلایا جائے یا دو اجلاس بلائے جائیں۔ کیونکہ یہ مقابلہ بے مثال جوش سے بھرپور ہے کہ کون اکثریت حاصل کرنے میں دوسرے پر سبقت لے جاتا ہے۔ جن میں حزب اختلاف کے مرکزی امیدوار سابق رکن پارلیمنٹ اور "المردہ" تحریک کے رہنما سلیمان فرنجیہ اور ان کے مقابل سابق وزیر جہاد ازعور ہیں، جن کی امیدواری پر اپوزیشن نے "آزاد محب وطن تحریک" سے اتفاق کیا اور اس تحریک کے صدر اور رکن پارلیمنٹ جبران باسل "مضبوط لبنان" بلاک کے ہچکچاتے نائبین کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ازعور کی حمایت سے انحراف نہ کریں۔تاہم، ازعور اور فرنجیہ کے درمیان اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے جاری یہ مقابلہ اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ کی سیاسی صف بندی سے باہر الگ سے انتخابی پوزیشن حاصل کرنے کی خواہش سے ٹکرا رہا ہے، جو ایک تیسری قوت بنانے کی کوشش میں ممکنہ طور پر صاف کاغذ یا رنگین کوڈ والے کاغذ کے ساتھ ووٹ دیں گے۔کیونکہ ان کا خیال ہے کہ غیرجانبداری کے بارے میں ان کا موقف دونوں امیدواروں کے لیے مطلق پارلیمانی اکثریت کی حمایت حاصل کرنے کا راستہ روک دے گا، یعنی پہلے انتخابی راؤنڈ میں کم از کم 65 ووٹ کرنا ضروری ہے، کیونکہ دوسرا راؤنڈ تعطل کے امکان کے سبب قسمت کی بات ہے۔(...)

 

بدھ-25 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 14جون 2023، شمارہ نمبر (16269)



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]