سوڈان موت اور تباہی میں ڈوب رہا ہے: گوٹیرس

سوڈانی دارالحکومت کے ایک محلے میں عمارتوں کے پیچھے سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
سوڈانی دارالحکومت کے ایک محلے میں عمارتوں کے پیچھے سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
TT

سوڈان موت اور تباہی میں ڈوب رہا ہے: گوٹیرس

سوڈانی دارالحکومت کے ایک محلے میں عمارتوں کے پیچھے سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)
سوڈانی دارالحکومت کے ایک محلے میں عمارتوں کے پیچھے سے دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کل خبردار کیا کہ سوڈان موت اور تباہی میں ڈوب رہا ہے۔ انہوں نے یہ بیان سوڈان کو مربوط انداز میں امداد کی فراہمی کے لیے جنیوا کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس کے آغاز میں دیا۔

 

گوٹیریس نے سعودء عرب کی سربراہی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، "مضبوط اضافی حمایت کے بغیر، سوڈان تیزی سے لاقانونیت اور پورے خطے میں عدم تحفظ کی آماجگاہ بن سکتا ہے۔" یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے اس سال سوڈان کی مدد کے لیے 3 بلین ڈالر کی ضرورت کا اعلان کیا ہے۔

 

کانفرنس میں سینکڑوں ملین ڈالر فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بحران کے آغاز سے لے کر اب تک مملکت سعودیہ نے 100 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی ہے۔

 

منگل-02 ذوالحج 1444 ہجری، 20 جون 2023، شمارہ نمبر (16275)



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]