جنوبی کردفان میں "پیپلز موومنٹ" کے حملے میں سوڈانی فوجی جوان ہلاک و زخمی

گزشتہ ماہ ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں دارالحکومت خرطوم میں دھواں اٹھ رہا ہے (رائٹرز)
گزشتہ ماہ ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں دارالحکومت خرطوم میں دھواں اٹھ رہا ہے (رائٹرز)
TT

کل بدھ کے روز سوڈانی فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی کردفان ریاست میں ایک مقام پر "سوڈان پیپلز لبریشن موومنٹ" کی طرف سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں اس کے فوجی جوان ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا: "سالانہ طور پر سوڈان حکومت کے ساتھ تجدید کیے جانے والے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود ہماری افواج کو 54 ویں انفنٹری بریگیڈ کادقلی کو پیپلز موومنٹ کی جانب سے حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔" فوج نے مزید کہا کہ اس کی فورسز نے حملے کو پسپا کر دیا جس سے موومنٹ کی فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اس سے پہلے کل جنوبی کردفان ریاست کے شہر الدلنج کے رہائشیوں نے کہا کہ فوج نے آج صبح سویرے عبدالعزیز الحلو کی قیادت میں "پیپلز موومنٹ" کے حملے کا جواب دیا۔

یہاں کی آبادی نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے ساتھ بات چیت میں اشارہ کیا کہ فوج کے دستے شہر کی گلیوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔

جمعرات - 04 ذی الحج 1444 ہجری - 22 جون 2023ء شمارہ نمبر [16277]

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]