عرب دنیا کی میڈیا مہموں کا جائزہ لینے کے لیے رصد گاہ کے ہیڈ کوارٹر اور مربوط پلیٹ فارم کی میزبانی کے لیے مراکش کا انتخاب

پرسوں ختم ہونے والے عرب وزرائے اطلاعات کی کونسل کے 53ویں اجلاس کی سرگرمیوں کا منظر (الشرق الاوسط)
پرسوں ختم ہونے والے عرب وزرائے اطلاعات کی کونسل کے 53ویں اجلاس کی سرگرمیوں کا منظر (الشرق الاوسط)
TT

پرسوں بدھ کے روز عرب دنیا کی دلچسپی کی حامل تمام میڈیا مہموں کی جانچ پڑتال اور مربوط پلیٹ فارم کے لیے مراکش کو رصد گارہ کے ہیڈ کوارٹر کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، اور اس کا فیصلہ پرسوں ختم ہونے والے عرب وزرائے اطلاعات کی کونسل کے 53ویں اجلاس کے دوران ہوا۔

عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور میڈیا کمیونیکیشن سیکٹر کے سربراہ سفیر احمد راشد خطابی نے مملکت مراکش ککی میزبانی میں منعقدہ عرب وزرائے اطلاعات کی کونسل کے 53ویں اجلاس کی سرگرمیوں کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ اس پلیٹ فارم کی میزبانی کے لیے مراکش کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ کیونکہ اس میدان میں اس کا تجربہ ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس میکانزم کا مقصد تمام میڈیا اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانا ہے، تاکہ ہر اس چیز کی نگرانی کی جا سکے جو عرب دنیا سے تعلق رکھتی ہو اور اس کی اقدار کے تحفظ، رواداری اور اعتدال کے اصولوں کو پھیلانے اور انتہا پسندی سے لڑنے کے لیے نقصان دہ ہو۔ (...)

جمعہ - 05 ذی الحج 1444 ہجری - 23 جون 2023ء شمارہ نمبر [16278]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]