بے گھر شامیوں کی واپسی کے آغاز کے بارے میں لبنانی پرامید

لبنانی وزیر برائے مہاجرین (بائیں) دمشق میں مخلوف سے ملاقات کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
لبنانی وزیر برائے مہاجرین (بائیں) دمشق میں مخلوف سے ملاقات کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

بے گھر شامیوں کی واپسی کے آغاز کے بارے میں لبنانی پرامید

لبنانی وزیر برائے مہاجرین (بائیں) دمشق میں مخلوف سے ملاقات کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
لبنانی وزیر برائے مہاجرین (بائیں) دمشق میں مخلوف سے ملاقات کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)

لبنانی وزیر برائے مہاجرین عصام شرف الدین نے ہفتہ اور اتوار کو اپنے دو روزہ دمشق کے دورہ سے واپسی کے بعد بے گھر شامیوں کی لبنان سے ان کے وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کے امکان کے بارے میں پر امید تھے۔

شرف الدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا شام کا دورہ "مثبت" تھا، جب کہ انہوں نے یہ دورہ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کے کہنے پر کیا تھا۔

شرف الدین نے کل (پیر کے روز) "الشرق الاوسط" کو ایک بیان دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ دونوں فریقوں کے مابین اعتماد کا پایا جاتا ہے اور وہ بڑی تعداد میں بے گھر افراد کی واپسی شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، جب کہ محفوظ واپسی کے اصول کے مطابق پہلے مرحلے میں واپس جانے والے شامیوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بے گھر ہونے والوں کے کیمپوں میں جاتے ہیں اور انہیں واپس جانے سے روکنے کے لیے مغرب کی طرف سے چلائی جانے والی گمراہ کن مہم اور رکاوٹوں کے تناظر میں انہیں حقیقی حالات اور ماحول سے آگاہ کرنے کے لیے ان سے براہ راست رابطہ کرتے ہیں۔"

شرف الدین نے دمشق میں مقامی انتظامیہ، وزیر ماحولیات انجینئر حسین مخلوف اور بے گھر شامیوں کی فائل کے انچارج وزیر داخلہ میجر جنرل محمد الرحمون سے ملاقات کی۔ جب کہ اس فائل پر بات چیت شام کے لیے لبنان کے وزارتی وفد کے سرکاری دورے کے شیڈول میں شامل تھی۔ (...)

منگل-09ذوالحج 1444 ہجری، 27 جون 2023، شمارہ نمبر[16282]



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]