لبنانی جیل میں ہانیبال قذافی کی صحت "خراب"

کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی2011میں (اے پی)
کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی2011میں (اے پی)
TT

لبنانی جیل میں ہانیبال قذافی کی صحت "خراب"

کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی2011میں (اے پی)
کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی2011میں (اے پی)

لبنانی ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کے بیٹے ہانیبال قذافی کی مسلسل چوتھے ہفتے بھوک ہڑتال کے سبب "تشویشناک حد تک صحت خراب" ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ جب کہ انہیں 1978 میں لبنان کے شیعہ عالم موسیٰ الصدر کی لیبیا میں گمشدگی سے متعلق معلومات چھپانے کے الزام میں 8 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ قذافی کے بیٹے کی صحت کی خرابی نے لبنانی داخلی سیکورٹی فورسز کے شعبہ اطلاعات کو مجبور کیا کہ وہ انہیں علاج کے لیے داخلی سلامتی کمان کے جنرل ہیڈ کوارٹر کے قریب واقع "ہوٹل ڈیو" اسپتال منتقل کریں۔ ذرائع نے زور دیا ہے کہ "یہ اقدام ان کی صحت کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے۔"

یاد رہے کہ ہانیبال قذافی اپنے خلاف لگائے گئے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، خاص طور پر چونکہ وہ ابھی 3 سال کے بھی نہیں تھے جب موسیٰ الصدر نے اس وقت کی آنجہانی لیبی قیادت کی دعوت پر وہاں کا سرکاری دورہ کیا اور اس دوران وہ غائب ہو گئے۔(...)

بدھ 10 ذی الحج 1444 ہجری - 28 جون 2023ء شمارہ نمبر [16283]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]