الجزائر کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ رواں ماہ کی 27 تاریخ کو فرانس کے شہر نانٹیرے میں نوجوان نائل کے قتل پر "حیران اور پریشان" ہے۔ اس نے فرانس میں رہنے والی الجزائری کمیونٹی کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا، کیونکہ متاثرہ نوجوان کا تعلق الجزائری نژاد خاندان سے ہے۔
کل جمعرات کے روز الجزائر کی وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہا کہ، الجزائری نژاد نوجوان کا قتل ایک "سانحہ ہے جو تشویش کا باعث ہے۔"وزارت خارجہ نے "متوفی کے اہل خانہ سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا، اور انہیں یقین دہانی کی کہ ان کا ملک اس تعزیت اور درد میں ان کے ساتھ شریک ہے۔"
بیان میں وضاحت کی گئی کہ وزارت خارجہ "فرانسیسی سرزمین پر اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے فرانسیسی حکومت پر اپنا اعتماد رکھتی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ الجزائر کی حکومت "اس المناک حادثے میں پیش رفت کو اہمیت دیتے ہوئے اس کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہے،" اور "اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے ہم وطن افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔"
جمعہ 12 ذی الحج 1444 ہجری - 30 جون 2023ء شمارہ نمبر [16285]