عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے عراقی سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ پائیدار منصوبوں کے حصول کے مقصد کی خاطر ریاست کے طریقہ کار کو اپنائیں۔
شیعہ مکتب فکر کی طرف سے سالانہ منائی جانے والی عید الغدیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مال کی حفاظت صرف اس کو لوٹ مار یا چوری سے دور رکھنے سے نہیں، بلکہ کسی ایک پارٹی کو دوسرے پر فوقیت دینے سے بھی ہے۔"
السودانی نے مزید کہا کہ حکمران کو "کسی بھی پارٹی کو خوش کرنے میں مشغول نہیں ہونا چاہئے، خواہ یہ کسی بھی عنوان کے تحت ہو، جیسے پارٹی، اتحاد، یا گروہ جو اقتدار کو مال غنیمت اور فائدہ کے طور پر دیکھے۔" (...)
اتوار 21 ذی الحج 1444 ہجری - 09 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16294]