اسرائیل کے عربوں پر فوجی حکمرانی کے اختیارات کو بحال کرنے والا مسودہ قانون

 عرب کمیونٹی کو نشانہ بنانے والے پرتشدد جرائم کی مذمت میں اکتوبر 2021 میں شمالی اسرائیل میں ہونے والا ایک مظاہرہ (اے ایف پی)
عرب کمیونٹی کو نشانہ بنانے والے پرتشدد جرائم کی مذمت میں اکتوبر 2021 میں شمالی اسرائیل میں ہونے والا ایک مظاہرہ (اے ایف پی)
TT

کل اتوار کے روز" عدالہ لیگل سینٹر" نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر انصاف یاریو لیون اور وزارتی کمیٹی برائے قانونی امور و قانون سازی کے باقی اراکین کے علاوہ حکومت کے جوڈیشل ایڈوائزر غالی بہراو-میارا کو ایک فوری پیغام بھیجا، جس میں انہیں اس مسودہ قانون کے خطرے سے خبردار کیا گیا ہے جسے وہ "کنیست" (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں پیش کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ جس کے مطابق قومی سلامتی کے وزیر اور اسرائیلی پولیس حکام انتظامی گرفتاریاں کرنے اور اضافی سخت پابندیاں عائد کرنے کے مجاز ہیں۔ لیگل سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ یہ ایک نسل پرستانہ قدم ہے جس میں بنیادی طور پر عرب شہریوں (1948 کے فلسطینی) کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ (...)

پیر 22 ذی الحج 1444 ہجری - 10 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16295]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]