"ایگاد" کے خلاف البرھان کو غیر قانونی قرار دینے کے الزامات

ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد اور کینیا کے صدر ولیم روٹو پیر کو "ایگاد" اجلاس کے دوران (ایتھوپیا نیوز ایجنسی)
ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد اور کینیا کے صدر ولیم روٹو پیر کو "ایگاد" اجلاس کے دوران (ایتھوپیا نیوز ایجنسی)
TT

"ایگاد" کے خلاف البرھان کو غیر قانونی قرار دینے کے الزامات

ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد اور کینیا کے صدر ولیم روٹو پیر کو "ایگاد" اجلاس کے دوران (ایتھوپیا نیوز ایجنسی)
ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد اور کینیا کے صدر ولیم روٹو پیر کو "ایگاد" اجلاس کے دوران (ایتھوپیا نیوز ایجنسی)

افریقہ میں امن سے متعلق "بین الحکومتی اتھارٹی برائے افریقی ترقی (IGAD)"، نے علاقائی و بین الاقوامی موجودگی میں ایک وسیع علاقائی و بین الاقوامی عمل کے لیے "خطوط متعین کیے"، جن کا مقصد سوڈان میں جنگ کو روکنا، امن کو بحال کرنا اور سول جمہوریت کی جانب منتقلی جو اکتوبر 2021 میں انقلاب کے ذریعے ختم ہوگئی تھی اور دو جرنیلوں، آرمی چیف عبدالفتاح البرہان اور "ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو، میں جنگ کے ذریعے تباہ ہوگئی ہے۔

اگرچہ اجلاس کے فیصلوں کو وسیع شہری حمایت ملی لیکن فوج کی ترجمان سوڈانی وزارت خارجہ نے اسے ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے "ایگاد" میں اپنی رکنیت پر نظر ثانی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

14 جون کو "ایگاد" نے سوڈان میں جنگ کو روکنے کے لیے پہل کاری کا آغاز کیا، جس میں کینیا کی سربراہی میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں سوڈان کے علاوہ جبوتی، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان شامل ہیں، جس کا مقصد سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کے درمیان براہ راست ملاقات کرانا اور بحران کے حل کے لیے تین ہفتوں کے اندر کمیشن کی جانب سے سوڈانی سول فورسز کے درمیان قومی ڈائیلاگ کا آغاز کرنا تھا۔ (...)

جمعرات 25 ذی الحج 1444 ہجری - 13 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16298]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]