"پڑوسی سربراہی اجلاس" کا سوڈان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ایک منصوبے کا آغاز

سوڈان کے پڑوسی ممالک کے رہنما کل قاہرہ میں جنگ کو روکنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کے دوران (مصری ایوان صدر - اے ایف پی)
سوڈان کے پڑوسی ممالک کے رہنما کل قاہرہ میں جنگ کو روکنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس کے دوران (مصری ایوان صدر - اے ایف پی)
TT

سوڈان کے پڑوسی ممالک (مصر، چاڈ، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، لیبیا، اریٹیریا اور وسطی افریقہ) نے کل جمعرات کے روز قاہرہ میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد سوڈان میں جاری "دو جرنیلوں کی جنگ" سے "مجموعی طور پر خطے کی سلامتی و استحکام" پر پڑنے والے اثرات سے خود کو بچانے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس ملک کو ٹوٹنے سے روکنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق کیا۔

"پڑوسی سربراہی اجلاس" نے اپنے اختتامی بیان میں "سوڈان کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے مکمل احترام، اس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، موجودہ تنازعہ کو ایک داخلی معاملہ سمجھ کر اس سے نمٹنے اور بحران میں کسی بھی بیرونی فریق کی عدم مداخلت کی اہمیت پر زور دیا۔"

سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ "سوڈانی بحران پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح پر ایک وزارتی میکانیزم تشکیل دیا جائے، جس کا پہلا اجلاس چاڈ میں ہو گا۔" جس کا مقصد بحران کے ایک جامع حل تک پہنچنے اور "لڑائی کو روکنے کے لیے ایک ایگزیکٹو ایکشن پلان تیار کرنا اور  ایگاد اور افریقی یونین سمیت موجودہ میکانزم میں مختلف سوڈانی جماعتوں کے ساتھ براہ راست رابطے کرنا ہے۔"

حتمی بیان میں "فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے اور سوڈان میں سلامتی اور انسانی صورتحال کی شدید خرابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔" بیان میں جنگجوؤں سے اپیل کی گئی کہ وہ "تشدد کو روکیں اور جنگ کے خاتمے اور شہریوں کی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی پر کاربند رہیں۔" (...)

جمعہ 26 ذی الحج 1444 ہجری - 14 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16299]

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]