تکنیکی خرابی سے اربیل ہوائی اڈہ تعطل کا شکار

اربیل ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تعطل کے بعد کام بحال کر دیا گیا ہے (اربیل ہوائی اڈہ)
اربیل ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تعطل کے بعد کام بحال کر دیا گیا ہے (اربیل ہوائی اڈہ)
TT

تکنیکی خرابی سے اربیل ہوائی اڈہ تعطل کا شکار

اربیل ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تعطل کے بعد کام بحال کر دیا گیا ہے (اربیل ہوائی اڈہ)
اربیل ہوائی اڈے پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے تعطل کے بعد کام بحال کر دیا گیا ہے (اربیل ہوائی اڈہ)

کل پیر کے روز عراقی صوبہ کردستان کے اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک تعلطل کا شکار رہا جو کہ اس وقت ہے کہ جب فرانسیسی وزیر دفاع کے آج منگل کے روز استقبال کرنے کی تیاریاں کی جا رہیں ہیں۔

کردستان کی صوبائی حکومت کے ایک سیکورٹی اہلکار نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ اربیل بین الاقوامی ہوائی اڈہ تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے بند کیے جانے کے چند گھنٹے بعد دوبارہ معمول کے مطابق کام کرنے لگا ہے اور یہ اس وقت ہے کہ فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنے کی سربراہی میں آنے والے فرانسیسی وفد کے استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جب کہ اہلکار نے "اربیل شہر پر ڈرون طیاروں کی پرواز" کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اربیل اور سلیمانیہ کے ہوائی اڈوں کو صوبہ کردستان کی فضائوں میں ڈرون طیاروں کی پرواز کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا۔

ایک کرد اہلکار نے کہا کہ "یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں۔" جبکہ ہوائی اڈے پر اپنی پروازوں کا انتظار کرنے والے مسافروں نے بتایا کہ پیر کی شام آٹھ بجے کے قریب پروازوں کا سلسلہ معمول پر آ گیا تھا۔

مقامی میڈیا نے اربیل میں اعلیٰ سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فرانسیسی فوجی وفد کے استقبال کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، جس کی سربراہی فرانسیسی وزیر دفاع کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، "اربیل ہوائی اڈے پر پروازوں کی عارضی معطلی ایک تکنیکی وجہ سے ہے جس سے نمٹا جا چکا ہے۔"

منگل-30 ذوالحج 1444 ہجری، 18 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16303]



کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
TT

کویتی حکومت نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا

کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)
کویتی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ)...(کونا)

کل بدھ کے روز کویت میں سیاسی بحران کے آثار نمودار ہوئے، جنہیں اس نئے امیری دور میں پہلی بار دیکھا گیا، جب امیر کویت کے خطاب کے جواب میں بحث کے دوران ایک نمائندے کی طرف سے کی جانے والی مضمر "توہین" کے خلاف حکومت احتجاج کرتے ہوئے پارلیمانی اجلاس میں شرکت سے غائب رہی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون کی جانب سے رکن پارلیمنٹ عبدالکریم الکندری کی مداخلت کو پارلیمنٹ سے منسوخ کرنے کے مطالبے کے بعد، نمائندوں کی اکثریت نے (44 ووٹوں کے ساتھ) الکندری کی مداخلت کو منسوخ نہ کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ منسوخی کا مطالبہ کرنے والوں نے مداخلت کو امیر کی ذاتی توہین سے تعبیر کیا، جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

حکومت نے پارلیمنٹ کی کاروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کل اجلاس کا بائیکاٹ کیا، لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بائیکاٹ آگے بھی جاری رہے گا یا صرف اسی اجلاس تک محدود تھا۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر احمد السعدون نے حکومت کی عدم شرکت کے باعث کل کا اجلاس 5 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]