ترک صدر کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

ترک صدر کی قطری دارالحکومت آمد پر لی گئی ایک تصویر (QNA)
ترک صدر کی قطری دارالحکومت آمد پر لی گئی ایک تصویر (QNA)
TT

ترک صدر کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

ترک صدر کی قطری دارالحکومت آمد پر لی گئی ایک تصویر (QNA)
ترک صدر کی قطری دارالحکومت آمد پر لی گئی ایک تصویر (QNA)

ترک صدر رجب طیب اردگان نے قطر کے سرکاری دورے کا آغاز کیا ہے، جس کی ابتداء میں انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے "دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات اور نئے امید افزا شعبوں کے افق کی جانب حمایت و ترقی کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔" قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی (QNA)نے رپورٹ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات، خطے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ مفادات کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ اس وقت ہے کہ جب موجودہ سال (2023) جمہوریہ ترکی کے قیام کے سو سال مکمل کر رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ دورہ اور اس کے دوران ہونے والی بات چیت سے دو طرفہ تعلقات کو بلند ترین سطحوں تک لے جانے میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کی شرح اور سطح کو اعلیٰ درجے تک لے جایا جائے گی۔

اس دورے کی تیاری کے سلسلے میں ترکی کے نائب صدر جودت یلماز نے 8 جولائی کو دوحہ کا دورہ کیا اور امیر قطر سے ملاقات کی۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران قطر-ترک تعلقات اور مختلف شعبوں میں خاص طور پر سیاسی، عسکری اور اقتصادی لحاظ سے پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ اس ضمن میں کئی شعبوں سے متعلق دو طرفہ تعاون کا احاطہ کرنے والے متعدد معاہدوں، پروٹوکولز اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں سے انہیں تقویت ملی اور اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے دوران تسلسل اور ترقی کی فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ (...)

بدھ-01 محرم الحرام 1445ہجری، 19جولائی 2023، شمارہ نمبر[16304]



مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
TT

مصر اور ترکیا "نئے صفحہ" کا آغاز کر رہے ہیں

سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)
سیسی قاہرہ میں اردگان سے ملاقات کرتے ہوئے (مصری ایوان صدر)

مصر اور ترکیا نے دوطرفہ تعلقات کی راہ میں ایک "نئے دور" کا آغاز کیا اور کل (بروز بدھ)، قاہرہ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ جب کہ اردگان نے گذشتہ 11 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا ہے۔

السیسی نے اردگان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "یہ دورہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا صفحہ کھولتا ہے، جو ہمارے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔" انہوں نے آئندہ اپریل میں ترکی کے دورے کی دعوت قبول کرنے کا اظہار کیا۔

جب کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ اور علاقائی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

اردگان نے وضاحت کی کہ بات چیت میں غزہ کی جنگ سرفہرست رہی۔ جب کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر "قتل عام کی پالیسی اپنانے" کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غزہ پر بمباری نیتن یاہو کی طرف سے ایک "جنونی فعل" ہے۔ دوسری جانب، السیسی نے زور دیا کہ انہوں نے ترک صدر کے ساتھ غزہ میں "جنگ بندی" کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔ (...)

جمعرات-05 شعبان 1445ہجری، 15 فروری 2024، شمارہ نمبر[16515]