وہ لحود کو لائے تاکہ "یومیہ ڈکٹیشن" لے سکیں: بویز "الشرق الاوسط" سے

 فارس بویز "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)
فارس بویز "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)
TT

وہ لحود کو لائے تاکہ "یومیہ ڈکٹیشن" لے سکیں: بویز "الشرق الاوسط" سے

 فارس بویز "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)
فارس بویز "الشرق الاوسط" سے گفتگو کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)

لبنان کے سابق وزیر خارجہ فارس بویز کا کہنا ہے کہ فوج کے کمانڈر جنرل العماد ایمیل لحود کا ملک کی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر لبنانی اور شامی سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس لئے حمایت کی گئی تھی تاکہ وہ "ان کے ذریعے حکومت کر سکیں۔" انہوں نے  "الشرق الاوسط" کے ساتھ انٹرویو کے دوسرے حصے میں مزید کہا کہ "لبنانی اور شامی ادارے صدر حافظ الاسد کے افکار کو کیش کرانے میں کامیاب ہوئے۔ لہذا، ایمیل لحود کا دور مکمل طور پر شامی دور تھا اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ کوئی روزانہ دمشق جاتا تھا تاکہ وہاں سے "یومیہ حکم" لا سکے۔ صدر لحود نے نہ تو اس مسئلہ کی تردید کی، نہ اس پر سوال کیا یا اسے حل کرنے کی کوشش کی اور نہ ہی کسی بھی طرح سے اس پر اعتراض کیا۔"

بویز نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم رفیق الحریری نے لحود کے دور حکومت میں انہیں حکومت میں شامل کرنے پر اصرار کیا تاکہ کابینہ میں صدر کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دور میں لحود اور کئی وزراء کے موقف کو تبدیل کرنے کے لیے شام کا اشارہ ہی کافی تھا۔

سابق وزیر خارجہ نے یادوں پر مشتمل لحود اور ان کے ساتھیوں کی طویل کہانی بیان کرتے ہوئے حریری کے قتل کو بیان کرتے ہوئے رک گئے، جب انہیں ان کی ٹیبل پر لنچ پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لبنانی رہنما ولید جنبلاط نے حریری کے قتل کے بعد لحود کی حکومت گرانے کا موقع ضائع ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ایک میٹنگ بلائی جس میں مظاہروں کا رُخ بعبدا پیلس کی طرف موڑنے کے لیے کہا گیا۔

پیر 06 محرم الحرام 1445 ہجری - 24 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16309]



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]