ریاست کے بحران نے لبنان میں "فیڈرل" کے آپشن پر تنازعہ کا دروازہ کھول دیا

"حزب اللہ" اپنے تجربے کی نقل تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے: فارس سعید

ہشام بو ناصف (سوشل ویب سائیٹس)
ہشام بو ناصف (سوشل ویب سائیٹس)
TT

ریاست کے بحران نے لبنان میں "فیڈرل" کے آپشن پر تنازعہ کا دروازہ کھول دیا

ہشام بو ناصف (سوشل ویب سائیٹس)
ہشام بو ناصف (سوشل ویب سائیٹس)

لبنان کی تاریخ سیاسی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بھری ہے، جس میں 1920 میں عظیم لبنان کے قیام کے بعد سے تنوع اور متعدد فرقوں اور ثقافتوں کے حامل اس ملک کو بہت کم سالوں تک استحکام نصیب ہوا۔ اس لیے بعض ذہنوں میں ہر اہم مرحلے پر وفاقیت کی تجاویز اور بعض اوقات تقسیم کے خیالات جاگتے ہیں جو ہر فرقے کو دوسرےت سے مغلوب ہوئے بغیر خودمختار حکومت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں سیاسی تقسیم کے عروج پر، جس نے اکثر اوقات فرقہ وارانہ جہت اختیار کی، مسیحی جزو کے اندر سے وفاقیت کے مطالبے کی آوازیں اٹھنے لگیں، "تاکہ باقی رہ جانے والے عیسائی لوگ ہجرت نہ کریں، یا دوسرے فرقوں میں تحلیل نہ ہو جائیں۔" اس تجویز کے بہت سے نقطہ نظر ہیں، جیسا کہ کیلیفورنیا کی کلیرمونٹ یونیورسٹی میں شعبہ علوم سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر ہشام بو ناصف کا کہنا ہے کہ "جنگوں اور سامراج سے دور فرقوں کے درمیان تعلقات کو امن کے ساتھ منظم کرنے کا واحد راستہ وفاقیت ہے۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ "کثیر فرقہ پر مشتمل معاشرے کے معاملات کو مرکزی ریاست کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا۔" انہوں نے "الشرق الاوسط" کو بیان دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ "لبنان میں 100 سال سے زیادہ عرصہ پہلے قائم ہونے والی مرکزی ریاست کی تاریخ جنگوں سے بھری پڑی ہے جس میں صرف ایک نازک جنگ بندی کا عرصہ آیا جو شدید اختلافات کے سبب زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی۔" انہوں نے کہا کہ "فرقہ بندیوں میں شخصیات اور تاریخ کے مطالعے ہوتے ہیں جو سالوں اور دہائیوں میں ختم نہیں ہو سکتے۔"(...)

پیر 13 محرم الحرام 1445 ہجری - 31 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16316]



امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
TT

امیر کویت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)
کویت کی قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کا منظر (کونا)

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئے امیری عہد میں سیاسی بحران پھوٹنے کے بعد کل (جمعرات) شام جاری کردہ ایک امیری فرمان کے ذریعے قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ایک نمائندے کی جانب سے "امیر کی شخصیت کے لیے نامناسب" جملے کے استعمال کرنے اور پھر نمائندوں کا اس کی رکنیت منسوخ کرنے سے انکار کرنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

امیری فرمان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی تحلیل "قومی اسمبلی کی جانب سے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر اہانت آمیز نامناسب جملوں کا استعمال کرنے کی بنیاد پر آئین اور اس کے آرٹیکل 107 کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نے وزارتی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کی تجویز دی تھی۔"

کویتی آئینی ماہر ڈاکٹر محمد الفیلی نے "الشرق الاوسط" کو وضاحت کی کہ قومی اسمبلی کو امیری فرمان کے مطابق تحلیل کرنا "آئینی تحلیل شمار ہوتا ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 107 کی شرائط کے مطابق ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحلیل کا حکم نامہ "جائز ہے اور وجوہات حقیقی طور پر موجود ہیں۔" جہاں تک نئے انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا تعلق ہے تو الفیلی نے کہا کہ "انتخابات سے متعلق حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا، جب کہ یہ کافی ہے کہ اس حکم نامے میں آئین کا حوالہ دیا گیا ہے اور آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دو ماہ کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔" (...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]