موسمیاتی تبدیلیوں کے دباؤ اور دجلہ و فرات کے کم ہوتے پانیوں کے نیچے کراہتا "رافدیوں کا ملک"

پانی اس قدر ختم ہو چکا ہے کہ کچھ پل غیر ضروری ہو گئے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
پانی اس قدر ختم ہو چکا ہے کہ کچھ پل غیر ضروری ہو گئے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
TT

موسمیاتی تبدیلیوں کے دباؤ اور دجلہ و فرات کے کم ہوتے پانیوں کے نیچے کراہتا "رافدیوں کا ملک"

پانی اس قدر ختم ہو چکا ہے کہ کچھ پل غیر ضروری ہو گئے ہیں (نیو یارک ٹائمز)
پانی اس قدر ختم ہو چکا ہے کہ کچھ پل غیر ضروری ہو گئے ہیں (نیو یارک ٹائمز)

اگرچہ عراق کو ہمیشہ "رافدیوں کی ریاست"، "زرخیز ہلال" اور "تہذیب کا گہوارہ" جیسے ناموں سے جانا جاتا رہا ہو، جو کہ بنیادی طور پر پانی سے مالا مال ایک ایسا خطہ تصور ہوتا تھا جو اپنی زرخیز زمین کی وجہ سے زراعت کے لیے ممتاز حیثیت کا حامل رہا ہے، لیکن آج حالات بدل چکے ہیں اور اس زرخیز زمین کے بڑے حصے بنجر زمینوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، جیسا کہ امریکی "نیویارک ٹائمز" نے بیان کیا ہے۔

جب کہ کچھ اسکالرز کا یہ بھی خیال ہے کہ یہاں کے دریا دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک بابل کے معلق باغات کو سیراب کرتے رہے ہیں۔

دجلہ اور فرات کے پانی میں کمی

اب، دریائے فرات کے قریب کچھ دیہاتوں میں بہت کم پانی بچا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جنوبی عراق میں ناصریہ کے قریب سائنس کے استاد شیخ عدنان السہلانی کہتے ہیں: "آپ میرا یقین نہیں کریں گے اگر میں آپ کو بتاؤں کہ یہ جگہ پانی سے بھری ہوئی تھی۔" انہوں نے مزید کہا: "ان دنوں یہاں پانی کا وجود تک نہیں ہے۔ جو بھی اس جگہ پر رہنے کا فیصلہ کرتا ہے اسے رفتہ رفتہ موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔"(...)

پیر 13 محرم الحرام 1445 ہجری - 31 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16316]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]