سوڈان کے رہائشی افراد نے بتایا کہ اتوار کے روز مہندسین آرمڈ ہیڈ کوارٹر اور ام درمان کے مرکزی محلوں میں سوڈانی فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ عینی شاہدین نے "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کو بتایا کہ فوج نے بحری شہر کے شمال اور ام درمان کے جنوب میں "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانوں کے ذریعے بمباری کی، علاوہ ازیں جنگی طیاروں نے بھی بحری کے شمال اور مشرق میں "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
ام درمان شہر کی رہائشی ایک خاتون سامیہ ابو عبیدہ نے "عرب ورلڈ نیوز ایجنسی" کو بتایا کہ کئی دنوں سے علاقے میں دونوں جماعتوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: "ریپڈ سپورٹ فورسز مہندسین آرمڈ ہیڈ کوارٹر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جب کہ فوج بھاری توپ خانوں اور فضائی بمباری کے ذریعے علاقے پر حملہ کر رہی ہے، جس سے علاقے کے مکین ہر روز اندھی گولیوں سے یا پھر ہم پر گرنے والے اندھا دھند میزائلوں سے مرتے اور زخمی ہوتے رہتے ہیں۔"(...)
پیر 13 محرم الحرام 1445 ہجری - 31 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16316]