فوج اور "ریپڈ سپورٹ فورسز" کے درمیان افسروں اور سپاہیوں کے باہمی انحراف کی لہر

جنگ  شروع ہونے کے بعد سے جھڑپوں کے دھویں نے سوڈانی دارالحکومت کے آسمان کو ڈھانپ لیا ہے (اے ایف پی)
جنگ شروع ہونے کے بعد سے جھڑپوں کے دھویں نے سوڈانی دارالحکومت کے آسمان کو ڈھانپ لیا ہے (اے ایف پی)
TT

کل سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ، فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان نے مختلف رینک کے 33 افسران کو "ریپڈ سپورٹ فورسز" سے منحرف ہونے کے بعد فوج کی صفوں میں واپس شامل کردیا، جبکہ درجنوں افسران حال ہی میں فوج سے منحرف ہو کر "ریپڈ سپورٹ" فورسز میں شامل ہو گئے تھے۔ جب کہ یہ باہمی انحراف کی لہر اپریل کے وسط میں شروع ہونے والی جنگ کے بڑھنے کے ساتھ دونوں فریقوں کے درمیان بڑھتی جا رہی ہے۔

سوڈانی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان نبیل عبداللہ کے "فیس بک" پر جاری ایک بیان کے مطابق، البرہان نے "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے کرنل سے لے کر لیفٹیننٹ کے عہدے تک منحرف ہونے والوں کی اطلاع ملتے ہی انہیں فوری فوج میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح آرمی کمانڈر نے حکم دیا ہے کہ وہ تمام فوجی افسران جو فوج چھوڑ کر "ریپڈ سپورٹ فورسز" کی صفوں میں شامل ہوگئے تھے اگر وہ واپس آنا چاہیں تو انہیں معاف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سابقہ تمام فوجی ​​مراعات بحال کر دی جائیں۔ (...)

منگل-14محرم الحرام 1445ہجری، 01 اگست 2023، شمارہ نمبر[16317]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]