سعودی عرب اور کویت "الدرہ فیلڈ" پر اپنے مشترکہ حقوق کی تصدیق کر رہے ہیں

"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)
"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب اور کویت "الدرہ فیلڈ" پر اپنے مشترکہ حقوق کی تصدیق کر رہے ہیں

"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)
"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)

بدھ کے روز سعودی عرب اور کویت نے تصدیق کی کہ منقسم زیر آب علاقے میں موجود قدرتی وسائل کی ملکیت صرف ان دونوں ممالک کے درمیان مشترک ہے، جس میں "الدرہ" فیلڈ بھی مکمل طور پر شامل ہے، چنانچہ صرف یہ دونوں ممالک ہی اس کی مکمل خودمختار حقوق رکھتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دونوں ممالک نے اپنے سابقہ ​​اور بار بار مطالبات کی تجدید کی کہ ایران زیر آب منقسم علاقے کی مشرقی سرحد کے بارے میں بات چیت کرے، جس میں بین الاقوامی قوانین اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی رو سے یہ دونوں ممالک بطور ایک مذاکراتی فریق کے اور دوسری جانب تہران بطور دوسرا فریق کے شرکت کریں۔

جمعرات 16 محرم الحرام 1445 ہجری - 03 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16319]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]