"ریپڈ سپورٹ" مشرقی علاقوں کے قبائل کو مسلح کرنے کے پر خبردار کر رہی ہے

20 ملین سوڈانیوں کو خوراک کی قلت کا خطرہ ہے: اقوام متحدہ کا بیان

17 مئی 2023 کو سوڈانی شہر ام درمان کے ایک بازار سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھنے کی ایک فضائی تصویر (رائٹرز)
17 مئی 2023 کو سوڈانی شہر ام درمان کے ایک بازار سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھنے کی ایک فضائی تصویر (رائٹرز)
TT

"ریپڈ سپورٹ" مشرقی علاقوں کے قبائل کو مسلح کرنے کے پر خبردار کر رہی ہے

17 مئی 2023 کو سوڈانی شہر ام درمان کے ایک بازار سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھنے کی ایک فضائی تصویر (رائٹرز)
17 مئی 2023 کو سوڈانی شہر ام درمان کے ایک بازار سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھنے کی ایک فضائی تصویر (رائٹرز)

کل "ریپڈ سپورٹ" فورسز نے خبردار کیا ہے کہ سوڈانی فوج ایک اقدام کے تحت ملک کے مشرقی علاقوں میں کچھ قبائل کو مسلح کر رہی ہے جس سے بحیرہ احمر کے قریب خانہ جنگی چھڑنے کا خدشہ ہے۔

"ریپڈ سپورٹ" فورسز نے "فیس بک" پر اپنے پیج پر کہا، "ہم سوڈان کے مشرقی علاقوں کے درمیان خانہ جنگی کے خطرے سے خبردار کرتے ہیں جو کہ بعض قبائل کو مسلح کیے جانے پر ظاہر ہونا شروع ہو چکی ہے اور یہ معاشرتی اعتبار سے خطرے کا باعث ہے، جو پہلے ہی بحران کے شکار ہے اور اب نئے سرے سے اسے بھڑکایا جا رہا ہے۔"

"ریپڈ سپورٹ" فورسز نے سوڈانی فوج پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ زمینی سطح پر اپنی فوجی پوزیشن کو بہتر بنا کر جدہ مذاکرات میں اپنی مذاکراتی پوزیشن کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے کمانڈر کے مشیر مصطفیٰ محمد ابراہیم نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ "فوج اس وقت دارالحکومت خرطوم پر اپنے فوجی کنٹرول کو وسعت دے کر اپنی مذاکراتی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔" انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "فوج کا وفد خرطوم میں قیادت سے مشاورت کے بہانے (جدہ سے) واپس چلا گیا، لیکن معاملہ ایسا نہیں ہے کیونکہ فوج کی پوزیشن اس وقت انتہائی کمزور ہے چنانچہ انہوں نے مہلت لینے کے بہانے ایسا کیا تاکہ اس مدت میں وہ اپنے کھوئے ہوئے بعض علاقوں کو حاصل کر کے جدہ مذاکرات میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا سکیں۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے کل ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ 20 ملین سے زائد سوڈانیوں کو بھوک کا خدشہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ملک کی 42 فیصد سے زیادہ آبادی خوراک کے شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔"

جمعرات 16 محرم الحرام 1445 ہجری - 03 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16319]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]