کل جمعرات کے روز ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوڈان میں جنگ کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فوج اور "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری خونریز تصادم کی وجہ سے شہری "ناقابل تصور دہشت" میں زندگی گزار رہے ہیں۔ تنظیم نے اپنی جاری رپورٹ بعنوان "موت نے ہمارے دروازے پر دستک دی" میں جنگی جرائم کے پھیلاؤ اور دارالحکومت خرطوم اور صوبہ دارفور میں "دانستہ اور اندھا دھند" حملوں میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں بات کی ہے۔
تنظیم نے کہا ہے کہ، "سوڈان بھر کے شہری، علاقے پر کنٹرول کے لیے جاری مسلسل جدوجہد کے تناظر میں، روزانہ ناقابل تصور خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔" تنظیم نے مزید کہا کہ "لوگ اپنے گھروں میں مارے جاتے ہیں یا پھر جب وہ شدید حاجت میں خوراک، پانی یا دوا کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات وہ اس وقت بھی آگ کی زد میں آ جاتے ہیں جب وہ فرار ہو رہے ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ ٹارگٹ حملوں کے ذریعے انہیں جان بوجھ کر گولی مار دی جاتی ہے۔"(...)
جمعہ 17 محرم الحرام 1445 ہجری - 04 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16320]