یوکرین کے بارے میں "جدہ اجلاس" امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہا ہے

یوکرینی بحران پر جدہ مشاورتی اجلاس میں 40 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی (SPA)
یوکرینی بحران پر جدہ مشاورتی اجلاس میں 40 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی (SPA)
TT

ہفتہ کے روز سعودی عرب کے مغربی شہر جدہ میں یوکرینی بحران کے حوالے سے منعقدہ "جدہ اجلاس" کے شرکاء نے بین الاقوامی مشاورت اور خیالات کے تبادلے کو جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، جس سے امن کی راہ ہموار کرنے والی مشترکہ بنیاد کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی صدارت سعودی وزیر مملکت، وزراء کونسل کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان نے کی، جب کہ اجلاس میں 40 سے زائد ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور نمائندوں کے علاوہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جب کہ یہ اجلاس مارچ 2022 سے اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے کیے جانے والے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور کاوشوں کے تسلسل میں ہے۔ اسی طرح  بین الاقوامی سطح پر ان کے ملک کی ستائش اور دیرپا امن کے حصول میں ان کے ملک کے مثبت کردار ادا کرنے کے ضمن میں ہے۔ (...)

پیر 20 محرم الحرام 1445 ہجری - 07 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16323]

غزہ... بمباری، بھوک اور نقل مکانی

غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلح کو ہفتے کے روز مزید اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا (ای پی اے)

فلسطینی عوام "الاقصی فلڈ" کے آغاز سے ہی دردناک حالات سے گزر رہی ہے اور غزہ کے باشندوں کو ہلاکتوں کی تعداد اور اندیشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہر روز جن تین چیزوں کا سامنا ہے وہ بمباری، بھوک اور نقل مکانی ہے۔ دریں اثناء قیدیوں کے تبادلے کے عوض جنگ بندی کی تلاش جاری ہے تاکہ چاہے عارضی ہی سہی لیکن سب کی پریشانیاں حل ہوں، جب کہ رفح کراسنگ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے امدادی سامان کے قافلے داخل ہو سکتے ہیں لیکن مہاجرین اس کے ذریعے فرار نہیں ہو سکتے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے پرتشدد اسرائیلی بمباری کی گونج میں ایک بار پھر اس تشدد کے چکر سے نکلنے کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دیا، جب کہ اس بمباری میں درجنوں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں کہا: "مجھے یقین ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسرائیل کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے کہ وہ اس چکر کو ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے ختم کر دے" (...)

اتوار-08 شعبان 1445ہجری، 18 فروری 2024، شمارہ نمبر[16518]