"عالمی ادارہ صحت" کا بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی آلودہ دوا کی عراق میں موجودگی سے انتباہ

"عالمی ادارہ صحت" کا بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی آلودہ دوا کی عراق میں موجودگی سے انتباہ
TT

"عالمی ادارہ صحت" کا بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی آلودہ دوا کی عراق میں موجودگی سے انتباہ

"عالمی ادارہ صحت" کا بھارتی کمپنی کی تیار کردہ کھانسی کی آلودہ دوا کی عراق میں موجودگی سے انتباہ

کل پیر کے روز عالمی ادارہ صحت نے ایک بھارتی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ کھانسی کی دوا کی عراق میں آلودہ کھیپ کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماتحت صحت کے ادارے نے کہا کہ پینے کی دوائیوں کی کھیپ میں "کولڈ آؤٹ" کے نام سے فروخت ہونے والا سیرپ عراق کے ایک مقام سے ملا ہے، جسے لیبارٹری تجزیہ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ادارہ صحت نے طبی مصنوعات کے بارے میں اپنے انتباہ میں مزید کہا کہ "فورٹیس لیبارٹریز انڈیا" نے یہ کھیپ "دابی لائف فارما" کے لیے تیار کی تھی، جس میں ڈائی ایتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کا تناسب اجازت کی حد سے زیادہ ہے۔

ادارے نے مزید کہا کہ کھیپ میں 0.25 فیصد ڈائی ایتھیلین گلائکول اور 2.1 فیصد ایتھیلین گلائکول ہے، جبکہ دونوں مرکبات کے لیے قابل اجازت حفاظتی حد 0.10 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ مینوفیکچرر اور مارکیٹنگ کمپنی نے مصنوعات کی حفاظت اور معیار کے بارے میں بھی کوئی گارنٹی نہیں دی۔

دونوں کمپنیوں نے کاروباری اوقات کے باہر تبصرہ کرنے کے لئے "رائٹرز" ایجنسی کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

خیال رہے کہ یہ بیرون ملک فروخت ہونے والی کھانسی کی آلودہ ادویات کے حوالے سے چند مہینوں میں یہ تازہ ترین وارننگ ہے۔ جب کہ دیگر 5 بھارتی مصنوعات ابھی بھی زیر تفتیش ہیں۔

جب کہ گذشتہ سال بھی بھارت میں تیار کردہ کھانسی کا شربت گیمبیا اور ازبکستان میں کم از کم 89 بچوں کی ہلاکت سے منسلک تھا۔ اسی طرح بھارتی حکام نے "ریمن لیبز" کمپنی میں بھی بے ضابطگیوں کا نتیجہ اخذ کیا، جن کے کھانسی کے شربت کا تعلق کیمرون میں بچوں کی ہلاکت سے تھا۔(...)

منگل 21 محرم الحرام 1445 ہجری - 08 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16324]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]