ہم نے "ریپڈ سپورٹ" کو 80 فیصد تباہ کر دیا ہے: البرہانی کے نائب کا بیان

لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے فوج کے ساتھ کام کرنے والی اسپیشل فورس کے بارے میں بات کی (SUNA)
لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے فوج کے ساتھ کام کرنے والی اسپیشل فورس کے بارے میں بات کی (SUNA)
TT

سوڈانی فوج کے جنرل کمانڈر عبدالفتاح البرہان لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے اعلان کیا ہےکہ انہوں نے "(ریپڈ سپورٹ) فورسز کو 80 فیصد تباہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، وہ اپنی صفوں میں لڑنے کے لیے کچھ مغربی پڑوسی ممالک سے ہفتہ وار کرائے کے فوجیوں کو لاتے ہیں جو کہ ناتجربہ کار ہیں۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ "ریپڈ سپورٹ" فورسز "فوج نے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے، 6 ہزار جنگجوؤں کو لائی۔"انہوں نے مزید کہا کہ "ریپڈ سپورٹ" فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو، جو "حمیدتی" کے نام سے مشہور ہیں، سوڈان کا حکمران بننا چاہتے تھے، اور اسکے لیے انہوں نے سخت محنت کی۔ جب ہم فوجی اسٹیبلشمنٹ میں تھے تب ہم ان سے سوڈان کو ایک جدید ریاست بنانے کے بارے میں بات کرتے تھے جو دسمبر کے شاندار انقلاب کے بعد عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔" (...)

ہفتہ 25محرم الحرام 1445 ہجری - 12 اگست 2023ء شمارہ نمبر [16328]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]