لبنانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران بیروت کے مشرق میں حمانا بیرک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
"اسکائی نیوز عربیہ" کے نمائندے نےکہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں دو افسران ہلاک اور ایک معاون زخمی ہوا ہے۔
"اسکائی نیوز عربیہ" کے مطابق، حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیپٹن جوزف حنا اور فرسٹ لیفٹیننٹ رچرڈ صعب کے نام سے کی گئی ہے، جب کہ فرسٹ اسسٹنٹ محمد صیدح اس دوران زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کے گرنے سے پہلے، ہوا میں اس کا بڑی حد تک عدم توازن دیکھا گیا تھا۔
"رایٹرز" نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنانی فوج نے بدھ کی شام جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا، بیروت کے مشرق میں مشقوں کے دوران فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوج نے بیان میں کہا: "ایئر فورس سے تعلق رکھنے والا ایک ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حمانا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ جب کہ بیان میں حادثے کے اسباب نہیں بتائے گئے۔ (...)
جمعرات-08 صفر 1445ہجری، 24 اگست 2023، شمارہ نمبر[16340]