البرہان کا خرطوم سے باہر ظہور اور لڑائی کی شدت میں کمی

البرہان ام درمان میں محلہ 100 کے رہائشیوں کے ساتھ (سوڈانی فوج کے فیس بک صفحہ سے)
البرہان ام درمان میں محلہ 100 کے رہائشیوں کے ساتھ (سوڈانی فوج کے فیس بک صفحہ سے)
TT

البرہان کا خرطوم سے باہر ظہور اور لڑائی کی شدت میں کمی

البرہان ام درمان میں محلہ 100 کے رہائشیوں کے ساتھ (سوڈانی فوج کے فیس بک صفحہ سے)
البرہان ام درمان میں محلہ 100 کے رہائشیوں کے ساتھ (سوڈانی فوج کے فیس بک صفحہ سے)

سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان جمعرات کی صبح ام درمان شہر کے شمال میں واقع "وادی سیدنا" بیس میں ظاہر ہوئے، جب کہ متعدد علاقوں اور دارالحکومت خرطوم میں جاری فضائی اور توپ خانوں کی بمباری اور جھڑپوں کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی اور اسی طرح خرطوم کے جنوب میں "بکتر بند کیمپ" میں ہونے والی شدید لڑائیوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

فوج کے معتبر فیس بک پیج نے آرمی کمانڈر عبدالفتاح البرہان کے ویڈیو کلپس نشر کیے، جن میں وہ جمعرات کی صبح سویرے "وادی سیدنا" کے علاقے میں متعدد مقامات کا معائنہ کر رہے تھے۔ دوسری جانب ملک میں جنگ شروع ہونے کے ساڑھے چار ماہ بعد البرہان کے یوں اچانک ظاہر ہونے سے بہت سے تنازعات اور وضاحتوں نے جنم لیا، کیونکہ "ریپڈ سپورٹ فورسز" کی جانب سے بار بار کہا جا رہا تھا کہ وہ خرطوم میں آرمی کمانڈ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں  محصور ہیں۔

البرہان نے اپنے فوجیوں میں گھرے ہونے کے دوران ایک مختصر انٹرویو میں کہا: "ہم سوڈان کے لیے لڑ رہے ہیں، کسی فریق یا کسی گروپ کے لیے نہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کے اندر جو لوگ ہیں وہ اپنے مقصد سے جڑے ہوئے ہیں۔

البرہان نے ام درمان میں فوجی بیس سے نکلنے کے فوراً بعد ملک کے شمال میں دریائے نیل کی ریاست میں واقع عطبرہ شہر میں توپ خانوں کے یونٹ کا دورہ کرنے کے لیے گئے، جو کہ دارالحکومت خرطوم سے باہر فوج کے سب سے اہم ہتھیاروں میں سے ایک ہے۔ (...)

 

جمعہ-09 صفر 1445ہجری، 25 اگست 2023، شمارہ نمبر[16341]



اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
TT

اسرائیل جبری نقل مکانی مسلط کرنے کے مقصد سے جنگ جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے: عباس

فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)
فلسطینی صدر محمود عباس (ڈی پی اے)

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کل اتوار کے روز کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی اور خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر مُصر ہے، جس کا مقصد پٹی کی آبادی پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے فلسطینی قیادت کی ملاقات کے دوران عباس کے بیان کو نقل کیا، جنہوں نے کہا: "نیتن یاہو حکومت اور قابض فوج اب بھی غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں اور خاص طور پر رفح شہر پر جارحانہ جنگ جاری رکھنے پر اصرار کر رہی ہے اور اس کا مقصد شہریوں پر جبری نقل مکانی مسلط کرنا ہے، جسےنہ تو ہم قبول کرتے ہیں اور نہ ہی ہمارے بھائی اور دنیا قبول کرتی ہے۔"

عباس نے وضاحت کی کہ فلسطینی قیادت کا اجلاس غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے تاکہ "ان حملوں کو اور ایسے اقدامات کو روکا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور ملک سے بے دخل کر دیا جائے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح کی صورتحال "انتہائی خطرناک اور مشکل ہو چکی ہے، جس کے لیے فلسطینی قیادت کو فوری طور پر کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔" (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]