اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے کل جمعہ کے روز ایک سخت الفاظ میں انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور بھوک سے نہ صرف سوڈان کی "تباہی" کا خطرہ ہے، بلکہ یہ خطے کو "بہت حد تک انسانی تباہی" سے بھی دوچار كر رہے ہیں۔
گریفتھس نے نیویارک سے جاری کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ "سوڈان میں جنگ نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی صورتحال پیدا کردی ہے۔" انہوں نے وضاحت کی کہ "تنازعہ، جو پھیل رہا ہے، اس کے نتیجے میں بھوک، بیماریوں اور آبادی کی نقل مکانی سے اب پورے ملک كو خطرہ ہے۔" انہوں نے متنبہ کیا کہ "لڑائی جتنی دیر مزيد جاری رہے گی، اس کے اثرات اتنے ہی تباہ کن ہوتے جائیں گے۔" (...)
ہفتہ-09 صفر 1445ہجری، 26 اگست 2023، شمارہ نمبر[16342]