کل پیر کے روز عراق میں آئینی تنازعات کا فیصلہ کرنے والے سب سے بڑے ادارے فیڈرل سپریم کورٹ نے میونسپل ریونیو قانون کے آرٹیکل 14 کی آئینی حیثیت سے متعلق اپیلوں کو مسترد کر دیا ہے جو الکحل مشروبات کی خرید و فروخت اور درآمد پر پابندی اور اس کا کاروبار کرنے والوں پر بڑے جرمانے عائد کرتا ہے۔
عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ "اس نے اتوار کے روز سنہ 2023 کے میونسپل ریونیو قانون کی غیر آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والے مقدمات اور قانون کے آرٹیکل 14 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے پر غور کیا۔"
میونسپل قانون کے آرٹیکل 14 کی پہلی شق کے مطابق "ہر قسم کے الکُحل والے مشروبات کی درآمد، تیاری اور فروخت ممنوع ہے۔" جب کہ اس کے دوسرے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ "جو کوئی بھی اس آرٹیکل کی (پہلی) شق کی خلاف ورزی کرے گا اسے 25 ملین دینار سے کم اور 10 ملین دینار سے زیادہ جرمانے کی سزا دی جائے گی۔"
عدالت کے خیال میں "اس فیصلہ میں کوئی آئینی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور یہ اکثریت کی جانب سے جاری کیا گیا تھا چنانچہ تمام حکام اس کے پابند ہیں۔"
زیر بحث قانون 2016 میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ ہے، لیکن یہ کئی سالوں تک فائلوں کی نظر رہا، یہاں تک کہ جمہوریہ کے صدر عبداللطیف رشید نے گذشتہ مارج میں اسے سرکاری اخبار "الوقائع" میں شائع کرنے پر زور دیا تاکہ اس پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ (...)
منگل-13صفر 1445ہجری، 29 اگست 2023، شمارہ نمبر[16345]