عرفات نے 6 ماہ تک لڑنے کا فیصلہ کیا... اور انہیں سب سے زیادہ مایوسی ماسکو سے ہوئی

عرفات 1982 میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کی تیاریوں کے دوران بیروت میں اپنے معاونین کے ایک گروپ کے ساتھ (گیتی امیجز)
عرفات 1982 میں اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرنے کی تیاریوں کے دوران بیروت میں اپنے معاونین کے ایک گروپ کے ساتھ (گیتی امیجز)
TT

سنہ 1982 میں آج ہی کے دن فلسطینی رہنما یاسر عرفات بیروت سے، جسے اسرائیلی فوج نے گھیر لیا تھا، ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے جو انہیں ایک نئی جلا وطنی پر تیونس لے گیا۔ اس سے آزادئ فلسطین تحریک کو اسرائیل کے ساتھ رابطہ لائن کا آخری مقام چھوڑنا پڑا جس کے نقصان کے اثرات فلسطینوں اور لبنانیوں پر پڑے۔

جب اسرائیلی فوج نے بیروت پر اپنے محاصرے کا حکم دیا تو عرفات نے علاقائی اور بین الاقوامی موقف اور طاقت کے توازن کے واضح ہونے کا انتظار کرتے ہوئے 6 ماہ تک لڑنے کا خفیہ فیصلہ کیا۔ لیکن عرفات کو "سب سے طویل عرب اسرائیل جنگ" کے 88 دنوں کے بعد ہی جلا وطنی پر مجبور کر دیا گیا۔

فلسطینی مزاحمت اور اس کے لبنانی قومی تحریک کے اتحادیوں کو سوویت یونین کی طرف سے بڑی مایوسی ہوئی جب ماسکو نے سنگین انتباہ جاری کیا اور لبنان کے ساحل پر جنگی بحری جہاز یا زخمیوں کو لے جانے کے لیے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا۔ جب کہ ان کی مایوسی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب سوویت یونین کے سفیر الیگزینڈر سولداتوف نے فلسطینی رہنما یاسر عرفات سے بیروت چھوڑنے کا مطالبہ کیا، اگرچہ یہ "امریکی ٹینکوں کی پشت پر ہی کیوں نہ ہو۔" اس طرح، بیروت سے فلسطینی مزاحمت کا خاتمہ واضح ہوگیا جس کی اطلاع لبنانی وزیر اعظم شفیق الوزان نے امریکی ایلچی فلپ حبیب کو دی۔(...)

بدھ-14صفر 1445ہجری، 30 اگست 2023، شمارہ نمبر[16346]

طوفانی بارشوں سے لاذقیہ ڈوب گیا اور چھپی ہوئی چیزیں بے نقاب

لاذقیہ میں طوفانی بارش کے بعد گیس سلنڈر کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے (سانا)

گزشتہ دو دنوں کے دوران شام کے ساحل سے ٹکرانے والے طوفان اور شدید بارشوں کے بعد لاذقیہ شہر میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سڑکیں اور درجنوں عمارتوں کی زیریں منزلیں زیر آب آ گئیں جس سے کچھ سرکاری اور نجی سہولیات معطل ہو کر رہ گئیں۔

شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں لاذقیہ کے گورنر انجینئر عامر اسماعیل ہلال نے اتوار کے روز اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔

لاذقیہ سٹی کونسل کے سربراہ حسین زنجرلی نے ایک مقامی ریڈیو کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کا دن لاذقیہ کے لیے انتہائی مشکل ہے اور "ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے،" چنانچہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بارش کے دوران نقل و حرکت کم کریں۔

لاذقیہ کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ سیلاب سے دیہاتوں اورقصبوں میں کھیتوں اور مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے، جب کہ شہر میں القنجرہ کے علاقے، الجمہوریہ اسٹریٹ، "پروجیکٹ بی"، الزقزقانیہ، الازہری اسکوائر اور الرمل الجنوبی میں کاروں اور درجنوں زیریں منزلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ (...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]